گوا میں ٹیکسی ہڑتال، مسافر اور سیاح پریشان
پنجی،19؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گوا میں ٹیکسی آپریٹرز کے ہڑتال کی وجہ سے مسافروں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہڑتال کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ قانون لگائے جانے کے باوجود یہ ہڑتال ہوئی۔اس ہڑتال کی وجہ سے 18ہزار ٹیکسیاں سڑکوں پر نہیں اتری ہیں۔اس کی وجہ بس اڈے، ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈے اور ہوٹلوں میں سینکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے کام ہونے والی پیلے اور سیاہ پری پیڈ ٹیکسی کو صبح کام پر دیکھا گیا لیکن بعد میں 350ٹیکسی کا یہ بیڑا بھی ہڑتال میں شامل ہو گیا۔شمالی گوا سیاحوں ٹیکسی تنظیم کے صدر لکشمن کورگاوکر نے کہاکہ ہم ظلم و ستم قطعی برداشت نہیں کریں گے جیسا ریاستی حکومت کر رہی ہے۔ہم اپنے گاڑیوں میں اسپیڈ گورنر لگانے کے خلاف ہیں۔جب دیگر ریاستوں میں ایسا نہیں ہوا ہے تو اس کے لئے ہم کو کیوں مجبور کیا جا رہا ہے۔اس دوران ریاستی حکومت نے نجی گاڑیوں اور بسوں کو سروس کے لئے اتارا ہے۔ہوائی اڈہ ڈائریکٹر بی سی ایچ نیگی نے بتایا کہ ہوائی اڈے کی آپریشنل پر ہڑتال کا اثر نہیں ہوا ہے کیونکہ ریاستی حکومت نے اس کے لئے کافی انتظام کیا ہے۔