شیرور: اساتذہ کی اہمیت مسلم ،نبی ﷺ معلم انسانیت :توحید پبلک اسکول میں یوم اساتذہ کا خوب صورت پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th September 2018, 6:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5/ستمبر(ایس اؤ نیوز) اس وقت دنیا میں کوئی نہ کوئی دن ، کسی نہ کسی مناسبت سے منایا جاتاہے ، یوم اساتذہ بھی ملک کے سابق صدر جمہوریہ رادھا کرشنن کے جنم دن پر منایاجاتاہے۔ ویسے یوم اساتذہ منائیں یا نہ منائیں ، اساتذہ کی اہمیت ، قدر، مقام اپنی جگہ مسلم ہے اور اللہ کے نبی ﷺ معلم انسانیت ہیں ۔ ہر ایک استاد کو ان سے رہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے۔ ان خیالات کااظہار اسکول کے استاد مولوی ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی نے کیا۔

وہ یہاں بھٹکل سے قریب شیرور کے  توحیدپبلک اسکول میں منعقدہ یوم اساتذہ کے پروگرام میں طلبا سے خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے کہاکہ والدین کے بعد بچوں کے سب سے بڑے خیر خواہ استا د ہی ہوتے ہیں، وہ اپنی تمام معلومات بچوں کو دینے کے لئے محنت کرتے ہیں اور جانفشانی سے کام لیتے ہیں، یہ سب اسی لئے کہ بچے اپنی آگے کی منزلیں بحسن وخوبی طئے کرسکیں۔ طلبا کو چاہئے کہ وہ زندگی کے ہرموڑ پر اساتذہ کا ادب و احترام کریں۔ زندگی میں کسی سے کوئی ایک حرف بھی پڑھا ہو، سکھا ہوتو ان کے احسان مندر ہیں اصل میں یہی چیز انسان کو ترقی کی راہ پر لے جاتی ہے۔ ان کے بعد معلمہ نازیہ مس نے بھی رادھا کرشنن کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے خصوصیات بتائیں۔

پروگرام کا آغاز متعلم سمعان شیخ جی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ عمار پونگے نے ہدیہ نعت پیش کی۔ طلبا نے اساتذہ کے متعلق خوب صورت نظم سنائی  تو ایک طالبہ نے اساتذہ کی اہمیت پر تقریر کی۔ پروگرام کے دوران طلبابڑے جوش وخروش کے ساتھ مسکراتے ہوئے  تمام اساتذہ کی خدمت میں پھول، تحفے تقسیم کرنے کے علاوہ انہیں چاکلیٹ، کیک، مٹھائی وغیرہ بھی کھلائی ۔ کئی ایک طلبا نے اساتذہ کی قیمتی نصیحتوں کو آٹوگراف کے طورپر قلم بند کرتے دیکھا گیا۔ دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔