توحید پبلک اسکول شیرور میں کرناٹکا راجیوتسوا پروگرام :ریاستی زبان سیکھنا لازمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st November 2018, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

شیرور: یکم نومبر (ایس او نیوز) یکم نومبر کو ہی ہماری ریاست کا نام میسور سے کرناٹکا سے موسوم کیاگیا۔ در اصل ملک میں علاقائی زبانوں کی بنیاد پر ریاستوں کی تقسیم عمل میں آئی تھی ۔ چونکہ ریاست کی زبان کنڑا ہے اسی مناسبت سے اس کو کرناٹکا کے نام موسوم کیاگیا ۔

ان خیالات اظہار توحید پبلک اسکول شیرور میں منعقدہ کرناٹکا راجیوتسوا پروگرام میں توحید ایجوکیشن انتظامیہ کے نائب صدر عنایت اللہ میڈیکل  طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلبا سے  کہاکہ ہم اس ریاست کے باشندے ہیں توہمیں یہاں کی زبان سے لگاؤ ہونا چاہئے ۔ پیار اور لگاؤ کا مطلب یہ ہے کہ ہم کنڑا زبان سیکھیں۔ اسی طرح ہمارے ملک میں بہت ساری زبانیں اور بولیاں بولی جاتی ہیں۔ کسی بھی زبان کو مذہب سے جوڑنا نہیں چاہئے بلکہ ہر ایک زبان سے پیار ومحبت ہونا چاہئے۔ ادارے کے مینجر عبدالشکور نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔

پروگرام کا آغاز عمان شیخجی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ ریاستی ترانہ پیش کیاگیا۔ نہرین اور دانش نے کنڑا راجیوتسوا کے متعلق تقریریں کیں۔ نورین نے کلمات تشکر اداکئے گئے ۔ خیال رہے کہ پورا پروگرام بزبان کنڑا میں پیش کیاگیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...