مودی اور چوہان کے نام کے ٹیٹو سے فوجی بننے کا خواب ٹوٹا

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 8:35 PM | ملکی خبریں |

ٹیکم گڑھ، 28؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے لئے ضرورت سے زیادہ تعریف ایک نوجوان کو مہنگی پڑی اور فوج میں شامل ہونے کا اس کا خواب ٹوٹ گیا۔اس ضلع میں جیرون گاؤں کے 10ویں کلاس پاس نوجوان سوربھ بل گیان مسلح افواج میں نوجوان کے طور پر شامل ہونا چاہتا تھا لیکن اس کے سینے پر بنے ٹیٹو ’’جب تک سورج چاند رہے گا، شیوراج ماما اور نریندر مودی کا نام رہے گا‘‘نے فوج میں شامل ہونے کا اس کا خواب چور چور کر دیا۔سوربھ نے کہاکہ اگرچہ سیاست میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں چوہان اور مودی کا مداح ہوں اور 2013کے انتخابات کے دوران ان دو لیڈروں کے احترام کے طور پر میں نے اپنے سینے پر یہ نعرہ لگوایا۔انہوں نے کہا کہ تاہم جب میں 2014میں مہاراشٹر کے وماننگر میں فوج کے لئے بھرتی ریلی میں شامل ہونے گیا اور تحریری امتحان میں شامل ہونے کے بعد جسمانی ٹیسٹ کے لئے جب میں نے اپنی قمیض اتاری، بھرتی کرنے والے افسران نے مجھے اس نعرے کی وجہ سے فوج کے لئے نااہل قرار دے دیا۔اس نوجوان نے یہ دعوی بھی کیا کہ گنا، انوپ پور اور شوپری میں بھی ہوئی فوج کی بھرتی ریلیوں میں میرے ساتھ اسی طرح کا سلوک کیا گیا۔اس درمیان ریٹائرڈ کرنل وی کے سینی نے بتایا کہ ہم جسم پر کسی ٹیٹو کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ اس سے جنگ کے میدان میں دشمن کو شخص کی شناخت اور مذہب بے نقاب ہو جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...