پکوان میں ٹیسٹنگ پاؤڈر کے استعمال پر پابندی زیر غور: رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2017, 11:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍مارچ(ایس او نیوز)سڑکوں کے کنارے فروخت ہونے والے چینس پکوانوں فرائیڈ رائس ، گوبی منچورین وغیرہ میں لذت پیدا کرنے اور انہیں خوشبودار بنانے کیلئے ٹیسٹنگ پاؤڈر استعمال کیا جاتا ہے ، اس ٹیسٹنگ پورڈر کے استعمال سے انسانی صحت پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، لیکن اس حقیقت کو محکمۂ صحت نے نظر انداز کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ افسران کو اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے، اسی لئے محکمۂ صحت اس طرح کے پکوان پکانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے، یہ بے بسی آج وزیر صحت رمیش کمار نے بذات خود ظاہر کی۔ایوان بالا میں بی جے پی رکن رام چندرے گوڈا نیسڑک کے کنارے فروخت ہونے والے ان پکوانوں میں ٹیسٹنگ پاؤڈر کے کثرت سے استعمال کا حوالہ دیا اور وزیر موصوف سے اس سلسلے میں جواب طلب کیا، رمیش کمار نے جواب میں بتایاکہ اس سلسلے میں اب تک محکمہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ افسران کے پاس بھی اس سلسلے میں کوئی جواب دستیاب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مونو سوڈیم ،کلفامیٹ نامی کیمیکل پر مشتمل ٹیسٹنگ پاؤڈر کھانوں کی لذت بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن تحقیقات کے مطابق اگر مقررہ مقدار سے زیادہ اس کیمیکل کا استعمال ہو تو سردرد ، پیٹ درد ، بہت زیادہ پسینہ ، سینے میں درد ، سرچکرانے کی شکایات عام ہیں۔ عوامی صحت کیلئے نقصادہ کمیکل کے استعمال پر جتنی جلد پابندی لگائی جائے بہتر ہوگا۔ رمیش کمار نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ افسران سے رپورٹ طلب کرکے مناسب کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مونو سوڈیم گلفامٹ پاؤڈر کا زیادہ مقدار میں استعمال نہ کرنے کی سختی پہلے ہی سے لاگو کی گئی ہے۔ عوامی صحت پر مضر اثرات مرتب کرنے والے اس ٹیسٹنگ پاؤڈر پر مستقل پابندی لگانے کا رام چندرے گوڈا نے پرزور مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹروں کی بھرتی:سرکاری اسپتالوں میں مخلوعہ 1065ماہر ڈاکٹر اور 365عام ڈاکٹر کی بھرتیوں کیلئے ہنگامی بھرتی مہم شروع کردی گئی ہے۔ رمیش کمار نے یہ بات حکمران پارٹی کے ہنس راجا کے سوال پر بتائی۔ انہوں نے کہاکہ باقی عہدوں کو کرناٹکا پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ پر کیاجائے گا۔ حیدرآباد۔کرناٹک کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو 1.25لاکھ روپیوں تک کی تنخواہ، ماہر ڈاکٹروں کیلئے پیش کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود بھی کوئی ڈاکٹر یہاں خدمت کیلئے آمادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے گیارہ سرکاری ضلع اسپتالوں میں ڈپلوما کورس کی شروعات کی جاچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...