بھٹکل:مجلس اصلاح وتنظیم کے زیر اہتمام طلبا کے درمیان یوم آزادی کے موضوعات پر تقریر ی مقابلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th August 2017, 9:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:13/اگست (ایس اؤنیوز)مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے یوم آزادی15 اگست کی مناسبت سے اسکول ،کالج اور ڈگری کالج اور مدارس طلباءکے مابین انجمن کے اردو اینگلو ہائی اسکول بھٹکل کےعثمان حسن ہال میں ایک آزادی کے مختلف موضوعات پر اردو، کنڑا اور انگریزی زبان میں علاحیدہ علاحیدہ تقریری مقابلہ کااہم پروگرام منعقد کیا گیا۔

ہائی اسکول ، پی یوکالج، ڈگری کالج اور مدارس طلبا نے حضرت ٹیپو سلطان ؒ ایک بے مثال مجاہد ِآزادی ،تحریکِ خلافت اور جدوجہد آزادی اور جنگ ِ آزادی میں شعراء کا کردار جیسے عنوانات پر اپنے معصومانہ انداز میں پرمغز خیالات کو پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بہترین مظاہرہ کیا۔

پروگرام میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے خطاب کرتےہوئے وقت کی ضرورت کے مطابق تقریری مقابلے کے لئے عنوانات کو منتخب کرتے ہوئے نئی نسل کو اپنے اسلاف سے جوڑنے کی بہترین کوشش کی ہے جس پر تنظیم کے ذمہ داران مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ مقابلے میں طلبا کا شریک ہونا ہی کامیابی کی دلیل قرار دیا۔ وہیں مولانا نے پروگرام میں عوامی شرکت پر کہاکہ ایسے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ افراد شریک ہوکر طلبا کی ہمت افزائی اور نئی نسل کی حوصلہ افزائی کرنےکی اپیل کی۔تنظیم کے صدر قاضیا مزمل نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جنگ آزادی اور تحریک خلافت سے اہل بھٹکل کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالنے کی اپیل کی۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے طلبا کو زیادہ تر کتب خانے میں مطالعہ کرنے کی نصیحت کی۔ اس موقع پر ملی اداروں میں زیر تعلیم طالبات کے لئے آزادی کے 70سال بعد ہمارا ہندوستان، جنگ آزادی میں مسلم خواتین کا رول اور آزادی کے بعد ہندوستان کس موڑ پر جیسے موضوعات پر اردو، کنڑا اور انگریزی زبانوں میں تحریری مقابلہ جات منعقد کئے جانے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان کے نتائج کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

پروگرام کا آغاز عمرو ابن محی الدین جیلانی اکرمی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ محمد نعمان ابن محمد طلحہ بیلی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ محمدنعمان اور ساتھیوں نےعلامہ اقبال ؒ کا ترانہ ہندی ’’ سارے جہاں سے اچھا ‘‘کو پیش کیا۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے استقبال کرتے ہوئے مختصرا تعارف پیش کیا۔ تنظیم کے سکریٹری مولانا سید یاسر ندوی نے شکریہ اداکرتے ہوئے مع اقبال سعیدی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ تقریری مقابلہ جات میں انعام پانے والے طلبا کے درمیان ڈائس پر موجود رابطہ سوسائٹی کے سابق صدر محمد صادق پلور، بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے سکریٹری محمد یوسف برماور، ثقافتی کمیٹی کے کنونیراور مقابلے کے نگراں کار سید عبدالعظیم امباری اور دیگر ذمہ داران کے ہاتھوں انعامات عطاکئے گئے ۔ انعام یافتہ طلبا کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

ہائی اسکول :                                         اردو

اول: خبیب احمد ابن مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی اکرمی ، آئی یو ایچ ایس ، بھٹکل

دوم : فارقلیط ردا ابن محمد رضامانوی نیو شمس ہائی اسکول

سوم : سید حماد ابن سید ہاشم ایس ایم علی پبلک اسکول

انگریزی :

اول: حسن روبین ابن ریاض احمد گنگاولی ، آئی یو ایچ ایس،نوائط کالونی

دوم : عبدالطیف بن افتخار شیخ، شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول،

سوم : ہشام ابن اشفاق موٹیا، نیو شمس ہائی اسکول،

کنڑا:

اول : بلال ابن آزاد ارگا شمس انگلش میڈیم اسکول ،

دوم : سیف علی بن عبدالقادر چیکری ، انجمن بائز ہائی اسکول،انجمن آباد

سوم : محمد شہنواز ابن شبیر احمد جامعہ اسلامیہ بھٹکل

پی یو کالج :                           اردو

اول : زکوان ابن نظام الدین جامعہ اسلامیہ ،بھٹکل

دوم : محمد عرباض ائیکری انجمن پی یوکالج ،بھٹکل

انگریزی میں انجمن پی یوکالج بھٹکل کے سید عبدالمنان اور کنڑا میں اسی کالج کے پٹھان سفیان نے اول انعام حاصل کیا ۔ جب کہ ڈگری کالج کے زمرے میں انگریز ی میں محمد سویدابن حفظ الرحمن آمری ،جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اول اورانجمن ڈگری کالج کے اہرار کو اعزازی اسی طرح کنڑا میں انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے گنیش نائک کو بھی اعزازی انعام سے نوازاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔