ٹینکر گھوٹالہ سیاست سے متاثر :شیلا دکشت

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 31st August 2016, 9:03 PM | ملکی خبریں |

الہ آباد، 31؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت نے آج دعوی کیا کہ ٹینکر گھوٹالہ سیاست سے متاثر سازش ہے جس کا مقصد اتر پردیش میں ان کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانا ہے جہاں کانگریس نے انہیں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مبینہ ٹینکر گھوٹالہ سیاست سے متاثر ایک سازش ہے۔وقت کو دیکھتے ہوئے یہ صاف ہے۔یہ معاملہ ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب میں اترپردیش میں پارٹی کی تشہیری مہم میں مصروف ہوں۔ٹینکر گھوٹالہ دہلی کی وزیر اعلی کے طور پر شیلا دکشت کی مدت کے دوران دہلی جل بورڈ کی طرف سے خریدے گئے اسٹین لیس ا سٹیل کے پانی کے ٹینکروں کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں سے جڑا ہے ۔دکشت نے کہاکہ مبینہ بے ضابطگیوں پر شور مچا رہی عام آدمی پارٹی بھی نہیں کہہ سکتی کہ معیار کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کیا گیا تھا کیونکہ میرے دور میں خریدے گئے سبھی ٹینکر استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔اتر پردیش میں پارٹی کی انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ سنجے سنگھ اور سابق ریاستی صدر اور ممبر اسمبلی ریتا بہوگنا جوشی جیسے سینئر پارٹی لیڈروں کے ساتھ دکشت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔اس کے بعد انہوں نے ریاست کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی سامان لے جا رہی گاڑیوں کو روانہ کیا۔
ایک سوال کے جواب میں دکشت نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پرینکا گاندھی کی موجودگی میں صرف پارٹی کارکنان ہی نہیں بلکہ عام لوگ بھی توانائی محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا، لیکن ہمیں یہ فیصلہ لینے کے ان کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے کہ اترپردیش میں پارٹی کی انتخابی مہم میں کب اور کہاں شامل ہونا ہے۔بی جے پی پر اجو دھیا میں رام مندر سمیت تمام مسائل پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے دکشت نے دعوی کیا کہ ریاستی عوام ان سبھی پارٹیوں سے تنگ آ گئی ہے جنہوں نے 27سال پہلے کانگریس کے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد سے اترپردیش کے اقتدارکی باگ ڈور باری باری سنبھالی ہے۔انہوں نے کہاکہ تین دہائی پہلے بابری مسجد کی شہادت کا تکلیف دہ واقعہ پیش آیا تھا، اس کے بعد سے بی جے پی ہر الیکشن میں رام مندر پر وعدہ کرتی ہے،وہ مکمل اکثریت کے ساتھ مرکز م میں اقتدار میں آئی اور دو سال سے زیادہ عرصے سے اقتدار میں ہے لیکن اس معاملے پر ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...