تمل ناڈو: لوک سبھا انتخابات سے پہلے این ڈی اے کا حصہ بن سکتی ہے 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th February 2019, 1:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے ساتھ ایک نیا اور مضبوط اتحادی جڑ سکتا ہے. رپورٹیں کی مانیں تو تمل ناڈو کی حکمراں پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے اگلے چند دنوں میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر سکتی ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور ریاست کے نائب وزیر اعلی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی بات چیت فائنل ہونے کے اشارے دیے ہیں۔انہوں نے اتوار کو اتحاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ریاست اور قومی سطح پر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے لئے بات کر رہی ہے ۔ جیسے ہی بات چیت مکمل ہو گی، ہم اس کے بارے میں اعلان کر دیں گے۔ان کے قومی سطح پر اتحاد کی بات کہنے کے بعد ہی بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے میں اتحاد کے قیاس لگائے جانے لگے۔ کانگریس پارٹی نے پہلے ہی تمل ناڈو میں اہم اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد کیا ہوا ہے۔ ریاست میں لیفٹ پارٹیوں کے بھی ڈی ایم کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں۔پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر نے بھی اتحاد کی بات کو قبول کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اے آئی اے ڈی ایم کے کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں لوک سبھا الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 2014 کا لوک سبھا چناؤاے آئی اے ڈی ایم کے نے اکیلے ہی لڑا تھا۔ ریاست کی 39 سیٹوں میں سے اے آئی اے ڈی ایم کے کو 37 سیٹوں پر کامیابی ملی، جبکہ این ڈی اے کے اکاؤنٹ میں دو سیٹیں آئی۔ وہیں کانگریس اور اس ساتھی ڈی ایم 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اکاؤنٹ بھی نہیں کھول پائی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔