تملناڈو کے طوفان ’’گجا‘‘ کا اثر ریاست پر نہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2018, 7:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13؍نومبر(ایس او نیوز) خلیج بنگال میں اٹھنے والے گجا طوفان کی وجہ سے ریاست کے موسم پر بہت زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ یہ بات ریاستی محکمۂ آفات سماوی کے نگراں ڈائرکٹر ڈاکٹر جی ایس سرینواس ریڈی نے بتائی ، انہوں نے کہاکہ اس طوفان کی وجہ سے ریاست کے ساحلی اور بعض جنوبی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہاتھا لیکن اب کہاجارہا ہے کہ اس طوفان کے تملناڈو کے ساحل تک پہنچ کر ٹکرانے سے پہلے ہی یہ کمزور پڑ سکتا ہے، اس وجہ سے تملناڈو اور کیرلا کے بعض علاقوں میں بھاری بارش کا اندیشہ ظاہر کیا گیاہے، انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے کرناٹک کے کسی بھی علاقے میں بارش کا اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ طوفان کے اثر سے 15اور 16نومبر کو ریاست کے جنوبی اور ساحلی علاقوں میں موسم ابر آلود ضرور ہوسکتا ہے، بعض علاقوں میں بارش ممکن ہے، لیکن طوفان کا اثر نہیں دیکھا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔