توتی کورین تشدد: تمل ناڈو حکومت نے جانچ کمیشن قائم کی 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2018, 11:53 PM | ملکی خبریں |

چنئی23 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو حکومت نے توتی کورین تشدد کی تحقیقات کے لئے مدراس ہائی کورٹ کی ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک رکنی انکوائری کمیشن قائم کیا ہے۔ کل ہوئے تشدد میں دس افرادکی ہلاکت ہو گئی تھی۔ ایک سرکاری پریس ریلیز میں یہاں بتایا گیا کہ احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں نے ضلع کلکٹریٹ کا محاصرہ کیا ۔ حکومت نے ریٹائرڈ جج کی قیادت میں ایک رکنی کمیشن تشدد کی تحقیقات کے لئے مقرر کیا ہے۔ وہ حکومت کو اپنی رپورٹ سو نپیں گے ۔ اگرچہ رپورٹ پیش کرنے کے لئے میعاد کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ آلودگی سے متعلق مسئلہ کو لے کر توتی کورین میں ویدانتا اسٹر لائٹ کاپر یونٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کے مطالبات پر مبنی احتجاج پرتشدد ہو گیا تھا۔ جس میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی لوگوں کو چوٹیں آئی تھیں۔ توتی کورین پولیس کے مطابق اس تشدد میں آٹھ مرد اور دو خواتین کی موت ہوئی ہے۔ مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور سرکاری گاڑی اور عوامی املاک کو آگے کے حوالے بھی کردیا۔ اس کے بعد وہ پورے شہر میں توڑ پھوڑ شروع ہوگئی۔ یہ واقعہ چنئی سے قریب 600 کلو میٹر دور پیش آیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...