تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے کسانوں سے ملاقات کی پی ایم کے سامنے معاملہ اٹھا نے کی یقین دہانی کرائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 10:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے جنترمنترپر دھرنے پر بیٹھے تمل ناڈو کے کسانوں سے ریاست کے وزیراعلیٰ ای پلانی سوامی نے ملاقات کی۔پلانی سوامی نے کہاہے کہ وہ کسانوں کے مطالبات کو وزیر اعظم نریندر مودی تک پہنچائیں اور ان سے کسانوں کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کی اپیل کریں گے۔وہ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں حصہ لینے دہلی پہنچے ہیں۔قابل ذکرہے کہ خشک سالی کی مارجھیل رہے تمل ناڈو کے کسان تقریباََ40دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں ، ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد سے جلد کسانوں کاقرض معاف کرے۔ہفتہ کو کسانوں نے پیشاب پی کر اپنا احتجاج درج کرایا تھا۔کسانوں نے انتبادہ دیاہے کہ اگران کے مطالبات نہیں مانے گئے ، تو وہ اتوار کو انسانی فضلہ بھی کھائیں گے۔اس سے پہلے تمل ناڈو کے کسانوں نے پی ایم اوکے باہربرہنہ ہوکر احتجاج بھی کیا تھا۔گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے دھرنے پر بیٹھے یہ کسان برہنہ احتجاج سے لے کرچوہے کھانے اور سانپ کو منہ میں رکھنے جیسے طریقے اپنا چکے ہیں، وہ خود کشی کر چکے کسانوں کی کھوپڑیاں بھی ساتھ لے کرآئے ہیں لیکن مقصد صرف یہ ہے کہ مرکزی حکومت ان کے مسائل حل کردے لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات ہی رہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...