جیل میں کمائے 49,500روپے نہیں لے گا تلوار جوڑا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 8:12 PM | ملکی خبریں |

ڈاسنا ،16؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آروشی- ہیمراج قتل کے سلسلے میں سال 2013 سے ڈاسنا جیل میں سزاکی مدت گذار رہے دانتوں کے ڈاکٹر راجیش اور نوپور تلوار نے اس دوران جیل کے اندر مریضوں کو دی گئی اپنی اپنی خدمات کا محنتانہ لینے سے انکار کر دیا ہے، جیل حکام نے یہ معلومات دی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے 12 اکتوبر کو تلوار جوڑے کو اپنی بیٹی آروشی اور گھریلو ملازم ہیمراج کے قتل کے الزامات سے بری کر دیا تھا ۔ انہیں دوپہر میں جیل سے رہائی ملے گی ۔ حکام کے مطابق تلوار جوڑے سے جلد سے جلد اپنا علاج کرانے کے لئے جیل کے مریضوں میں ایک ہل چل سی مچی ہے۔جیل کے ایک افسر نے بتایا کہ تلوار جوڑا جیل سے باہر نکلنے کا انتظار کر رہے ہیں اور باہر نکلتے ہی ان کے میڈیا سے گھرنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر مریضوں کی خدمات کا معاوضہ تلوار جوڑے نہ لینے سے انکا رکردیا ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی موری نے کہا کہ اس وقت انہوں نے مریضوں کے علاج سے 49,500رقم جمع کی ہے ؛ لیکن اس رقم کو انہوں نے لینے سے انکار کر دیا ہے ۔سزا کے بعد تلوار جوڑا نومبر 2013 سے جیل کے اندر مریضوں کا علاج کر رہا ہے ۔ جیل ڈاکٹر سنیل نے بتایا کہ تلوار جوڑے نے حکام کو یقین دہانی کی ہے کہ قیدیوں کے علاج کے لئے ہر 15 دن پر وہ جیل آتے رہیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔