بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں 15/اپریل سے شروع ہورہا ہے تعلقہ لیول ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ
بھٹکل 4/اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے شرالی .الویکوڑی میں مورخہ 15/اپریل سے ٹی ٹین (دس ۔ دس اووروں کا) آٹھ روزہ ٹورنامنٹ منعقد ہورہا ہے جس میں بھٹکل سمیت مرڈیشور اور شرالی کی جملہ 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شاندار ٹرافی کے اس ٹورنامنٹ میں تین اووروس کے دوران گیارہ کھلاڑیوں میں سے صرف تین کھلاڑیوں کو 38 یارڈس سرکل کے باہر رہنے کی اجازت ہوگی، باقی 8 کھلاڑی 38 یارڈس سرکل کے اندر رہیں گے۔
شاندار ٹیم کے ذمہ دار نصرالدین نے بتایا کہ میچس صبح نو بجے شروع ہوں گے اور ٹیموں کے سبھی کھلاڑیوں کومیچ شروع ہونے سے پہلے ہی میدان میں حاضر رہنا ضروری ہوگا۔
ٹورنامنٹ گرین پارک۔تٹی ہکل شرالی میدان میں رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں جیت درج کرنے والی ٹیم کو پہلا پرائز 16,500 روپیہ انعام اور دوسرا پرائز 10,500 روپیہ انعام دیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے تعلق سے مزید جانکاری کے لئے نصیر الدین سے موبائل نمبر 7760207846 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔