نئی امریکی پابندیاں ایران اور حزب اللہ کی راہ دیکھ رہی ہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 9:18 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن رہ نماؤں نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایوان میں ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام اور تہران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے رائے شماری ہو گی۔ایوان میں پارلیمانی لیڈر کیون میکارتھی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ اِڈ روئس نے جمعے کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ "کانگریس کی ذمّے داری ہے کہ ایران کے غیر محتاط اور لا پروا برتاؤ کو روکنے کے لیے ایک واضح حکمت عملی تیار کرنے کے واسطے ایگزیکٹو اتھارٹی کے ساتھ کام کرے"۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ "اس مقصد کے لیے فوری اقدام کے طور پر آئندہ ہفتے ہم ایوان میں ایک قانونی بل پر رائے شماری کریں گے جس سے حزب اللہ اور ایرانی میزائل پروگرام پر پابندیوں میں اضافہ ہو گا"۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 اکتوبر کو ایران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی پاسداری کی توثیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ آخرکار وہ معاہدہ منسوخ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد 16 اکتوبر کو ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ منسوخ کرنے کا "واقعی امکان" ہے۔ادھر امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن کے دفتر کے اعلان کے مطابق مذکورہ وزیر آئندہ ہفتے 25 سے 30 اکتوبر تک مشرق وسطی کا رخ کریں گے جہاں وہ ایران اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ دورے میں امریکی وزیر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر اور اسرائیل جائیں گے۔دوسری جانب فرانس نے اپنے طور پر ایران کے "میزائل" پروگرام کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فرانس کی وزیر خارجہ فلورنس بارلے کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اس بات کا خواہش مند ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام اور اس کی جانب سے خطّے کو غیر مستحکم کرنے والے برتاؤ سے نمٹنے کے لیے متحرک ہوا جائے۔فلورنس نے واشنگٹن میں ایک تحقیقی مرکز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں جامع انداز میں مشترکہ عمل کے منصوبے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس معاملے کو مکمل سنجیدگی سے لینا چاہیے"۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔