رافیل معاملہ پر مجھ سے 15 منٹ بحث کرلیجئے ، راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی کو چیلنج

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th November 2018, 2:13 PM | ملکی خبریں |

دہلی ١۸ نومبر ﴿ایجنسی /ایس او نیوز﴾کانگریس کے صدر راہل گاندھی رافیل ڈیل کو لے کر مسلسل وزیر اعظم مودی پر  حملہ آور ہیں ۔ پانچ ریاستوں میں ہورہے اسمبلی انتخابات میں تشہیرکے دوران راہل گاندھی رافیل ڈیل کو خاص طور پر ایشو بنارہے ہیں۔ رافیل کو لے کر حملہ آور راہل گاندھی نے اب وزیر اعظم کو اس پر بحث کیلئے چیلنج کیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے امبیکاپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس صدر نے وزیر اعظم کو بحث کیلئے چیلنج کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں مودی جی کو چیلنج کرتا ہوں کہ کہیں بھی ، کسی بھی جگہ ، کسی بھی ریاست میں میرے ساتھ اسٹیج پر آکر 15 منٹ کیلئے رافیل پر بحث کرلیں ۔ 15 منٹ مجھے بولنے دیں اور 15 منٹ مودی جی بولیں ۔ میں ایچ اے ایل کے بارے میں بولوں گا ، میں جو فرانس کے صدر نے بولا ہے ، اس کے بارے میں بولوں گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ میں بولوں گا کہ 526 کروڑ روپے کا ہوائی جہاز مودی جی نے 1600 کروڑ روپے میں خرید لیا۔ میں بولوں گا کہ انہوں نے کوئی بھی پروسیزر فالو نہیں کیا ۔ میں بولوں گا کہ وزیر دفاع نے واضح کیا ہے کہ یہ ڈیل میں نے نہیں وزیر اعظم جی نے کی ہے۔ میں بولوں گا کہ فرانس کے صدر نے واضح طور پر بتایا ہے کہ مودی جی نے بولا کہ کس کو کنٹریکٹ ملنا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...