افغان طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 12:21 PM | عالمی خبریں |

کابل 19جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز سے تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی 17 جون کی رات ختم ہو رہی ہے جس کے بعد طالبان کی کارروائیاں شروع ہو جائیں گی۔ ’’اس میں توسیع کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘‘واضح رہے کہ ہفتہ کو افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے جنگ بندی میں یکطرفہ طور پر توسیع کا اعلان کیا تھا۔اْدھر افغان طالبان نے مقامی کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے جنگجوؤں کو اْن علاقوں میں جانے سے روکیں جو کہ حکومت کے زیر کنٹرول ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر طالبان کی طرف سے حکومت کی پیشکش کے جواب میں تین روز کی جنگ بندی کا آغاز کیا گیا تھا۔لیکن ہفتہ کو مشرقی صوبہ ننگرہار میں عید منانے والے طالبان کے ایک اجتماع کو خودکش بمبار نے نشانہ بنایا جس میں 36 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔اس خودکش حملے کے بعد اتوار کو طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ننگرہار کے حملے کی طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے تمام جنگجوؤں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مقامات اور اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں رہیں۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ’’دشمن‘‘ نے جنگ بندی کے اہم موقع کا غلط فائدہ اٹھایا اور ایسے واقعات ممکنہ طور پر پھر بھی ہو سکتے ہیں اس لیے جنگجوؤں سے کہا گیا کہ وہ ہجوم اور اجتماعات سے دور رہیں۔افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر اور تجزیہ کار ایاز وزیر نے کہا کہ اس عارضی جنگ بندی کی افغانستان میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں میں بہت اہمیت ہے۔ اس سے پہلے طالبان نے کبھی جنگ بندی نہیں حالانکہ اس سے پہلے بھی پیشکش ہوئی تھی۔ ایاز وزیر نے کہا کہ ننگرہار میں خودکش حملے سے ’’میرے خیال میں دونوں طرف اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہو گی۔ اْدھر افغانستان کے مشترقی صوبے میں ننگرہار میں اتوار کو بھی ایک خودکش حملہ ہوا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ملک میں تین روزہ جنگ بندی کے بعد ننگرہار میں یہ دوسرا خودکش حملہ ہے۔حکام کے مطابق اتوار کو خودکش دھماکا جلال آباد میں صوبائی گورنرکے دفتر کے قریب ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...