طالبان کے وردک اور غرنی میں حملے، 11 پولیس اہلکار ہلاک

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th October 2018, 9:01 PM | عالمی خبریں |

کابل 7اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز ) طالبان نے ہفتے کو وردک کے پڑوسی صوبے غزنی کے بعض علاقوں پر بھی چڑھائی کی جسے مقامی حکام نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔افغانستان کے وسطی صوبے وردک کے ایک ضلعے پر طالبان جنگجووں کے حملے میں کم از کم 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق طالبان جنگجووں نے ہفتے کی شب ضلع سیدآباد کے مرکزی قصبے پر حملہ کیا۔کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے حملے کے دوران جنگجووں نے ضلعی پولیس کے سربراہ اور نو اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔صوبائی گورنر کے ترجمان عبدالرحمان مینگل نے خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد بعض عام شہریوں کے مکانات پر بھی حملے کیے، نئی تعمیر کی جانے والی چوکیاں تباہ کردیں اور بجلی کی ترسیل کا نظام اڑادیا۔حکام کے مطابق بجلی کے کھمبوں کو پہنچنے والے نقصان سے وردک کے علاوہ نزدیکی صوبوں غزنی، لوگر اور پکتیا کے بعض علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق سرکاری فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرکے جنگجووں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جو ان کے بقول شہر کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔لڑائی کے باعث کابل کو قندھار سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بھی کئی گھنٹوں تک بند رہی۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جنگجووں نے سید آباد کے مرکزی قصبے پر قبضہ کرلیا ہے اور قصبے اوراس کے نواحی علاقوں میں واقع چوکیوں کا کنٹرول سنبھال کر بہت سے ہتھیار، گولہ بارود اور گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔طالبان نے ہفتے کو وردک کے پڑوسی صوبے غزنی کے بعض علاقوں پر بھی چڑھائی کی جسے مقامی حکام نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔گورنر غزنیطالبان نے ہفتے کو وردک کے پڑوسی صوبے غزنی کے بعض علاقوں پر بھی چڑھائی کی جسے مقامی حکام نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔افغانستان کے وسطی صوبے وردک کے ایک ضلعے پر طالبان جنگجووں کے حملے میں کم از کم 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق طالبان جنگجووں نے ہفتے کی شب ضلع سیدآباد کے مرکزی قصبے پر حملہ کیا۔کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے حملے کے دوران جنگجووں نے ضلعی پولیس کے سربراہ اور نو اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔صوبائی گورنر کے ترجمان عبدالرحمان مینگل نے خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد بعض عام شہریوں کے مکانات پر بھی حملے کیے، نئی تعمیر کی جانے والی چوکیاں تباہ کردیں اور بجلی کی ترسیل کا نظام اڑادیا۔حکام کے مطابق بجلی کے کھمبوں کو پہنچنے والے نقصان سے وردک کے علاوہ نزدیکی صوبوں غزنی، لوگر اور پکتیا کے بعض علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق سرکاری فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرکے جنگجووں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جو ان کے بقول شہر کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔لڑائی کے باعث کابل کو قندھار سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بھی کئی گھنٹوں تک بند رہی۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جنگجووں نے سید آباد کے مرکزی قصبے پر قبضہ کرلیا ہے اور قصبے اوراس کے نواحی علاقوں میں واقع چوکیوں کا کنٹرول سنبھال کر بہت سے ہتھیار، گولہ بارود اور گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔طالبان نے ہفتے کو وردک کے پڑوسی صوبے غزنی کے بعض علاقوں پر بھی چڑھائی کی جسے مقامی حکام نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔گورنر غزنی کے ترجمان محمد عارف نوری نے 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔طالبان نے رواں سال اگست میں بھی غزنی پر حملہ کیا تھا جو دارالحکومت کابل کو ملک کے جنوبی علاقوں سے ملنے والی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔غزنی پر کیا جانے والا یہ حملہ شمالی شہر قندوز پر 2015 میں طالبان کے قبضے کے بعد سے جنگجووں کی سب سے بڑی کارروائی تھی۔کئی روز جاری رہنے والی لڑائی میں افغان فورسز کے 150 اور 95 عام شہری ہلاک ہوئے تھے جب کہ افغان حکام نے سیکڑوں جنگجووں کو مارنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...