کیرلا میں نپاہ وائرس سے مزید2؍اموات، کرناٹک میں چوکسی جان لیوا وائرس نے نرس کی جان لے لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 11:02 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

تھرواننتاپورم22؍مئی(پی ٹی آئی؍یواین آئی) کیرلا کے ضلع کوزی کوڈ میں پراسرار اور انتہائی مہلک وائرس ’’نپاہ‘‘ سے اب تک 16سے زائد افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوکر ایک نرس چل بسی۔ آخری وقت میں کیرلا کی نرس لینی پتھو سری اپنے خاوند کے نام نہایت دکھ بھرا خط لکھاہے کہ وہ مرنے کے قریب ہے۔ اب ہمارے بچوں کی پرورش کی ذمہ داری اکیلے تم پر ہوگی۔ شوہر کے نام 28؍سالہ لینی کا یہ جذباتی میسیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا اور ہر پڑھنے والے کو اشک بار کرگیا۔ کوزی کوڈ کے پریمبرا تعلقہ کی ہاسپٹل میں نرس کی خدمات انجام دینے والی نرس لینی کا شوہر سجیش بحرین کی ایک کمپنی میں ملازم ہے۔ مرنے سے چند منٹ پہلے لکھے اس آخری خط میں لینی نے اس بات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو کبھی دیکھ نہیں سکے گی۔ ذرائع کے مطابق لینی کی میت کو اس کی فیملی کی اجازت سے نذر آتش کیاگیا۔ کیرلاکے کوزی کوڈ میڈیکل کالج اسپتال میں نپاہ وائرس سے مزید2؍افراد کی موت ہوگئی ہے۔ قبل ازیں پیر کو وزیر صحت کے کے شیلجا نے کہا تھا کہ نپاہ وائرس کے پھیلنے کی وجہ ایک ایسا مرض ہے جو راست ایک دوسرے سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے اور تمام اسپتال اس وبا سے نمٹنے کے لئے تمام اقسام کی دواوں سے لیس ہیں۔کوزی کوڈ کے ضلع کلکٹر نے تصدیق کی ہے کہ اس وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد16؍سے زائد ہوگئی ہے ۔قبل ازیں کیرلا کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے بتایا تھا کہ ریاستی حکومت اس مرض کے پھوٹ پڑنے پر اس پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کرناٹک میں سخت چوکسی: شمالی کیرلاکے کوزی کوڈ میں نپاہ وائرس کے پھیلنے کے مدنظر کرناٹک کے جنوبی کنڑ ا ضلع میں محکمہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی کیرالہ سے ہر روز کافی تعداد میں لوگوں کا جنوبی کنڑا آنا جانا لگا رہتا ہے ۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے احتیاط کے طورپر یہ قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کیرلا سے آئے کسی شخص کو نپاہ سے متاثر ہونے یا اسے شہر کے کسی اسپتال میں داخل کرائے جانے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ضلع سروے افسر ڈاکٹر راجیش نے کہا کہ نپاہ بیماری کا کوئی خاص علاج نہیں ہے اور متاثرین کو ایچ ون این ون جیسی بیماریوں کے لئے دی جانے والی اینٹی وائر س دوائیں دی گئی ہیں۔ حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درختوں سے گرے ہوئے پھل کھانے سے گریز کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...