بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے سابق صدر اور نہایت سرگرم رکن غیاث الدین صاحب انتقال کرگئے؛ تعزیتی جلسہ میں کئی ایک خوبیوں کا تذکرہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2017, 3:50 AM | ساحلی خبریں |

مینگلور 16/ اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکلی مسلم جماعت مینگلور کے سابق صدر اور کم و بیش 25  سال تک جماعت میں رہ کر نہایت سرگرم ہوکر خدمات انجام دینے والے جناب غیاث الدین جوباپو آج پیر صبح قریب سات بجے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون ۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔

مینگلور کے بندر میں واقع فیرو اسٹیل کے مالک  جناب غیاث الدین صاحب ابتداء سے ہی مینگلور جماعت سے منسلک تھے،  کافی عرصہ تک جناب غیاث الدین صاحب کو ہی مینگلور جماعت کہا جاتا تھا، کیونکہ  قومی اور ملی کاموں کو انجام دینے کے لئے وہ ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔  

موصوف کئی مدت تک مینگلور جماعت کے صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ بھٹکل کے کئی قومی اداروں کے لئے بھی  ان کی خدمات رہی ہیں۔

بعد نماز عصر مینگلور۔بندر کی کنڈت پلّی  مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور مسجد کے قبرستان میں  ہی ان کی تدفین عمل میں آئی۔ جنازے میں جہاں مینگلور میں مقیم کافی احباب اور مینگلور جماعت کے ذمہ داران موجود تھے، وہیں بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب محمد یونس قاضیاء ، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری اور بھٹکل کے معروف سماجی کارکن جناب سید حسن برماور سمیت کچھ  دیگر لوگ بھی  مینگلور میں خصوصی طور پر پہنچ کر جنازے کی نماز اور تدفین میں شریک تھے۔

بعد نماز عشاء  بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے صدر جناب ایس ایم ارشد کی صدارت میں مینگلور جماعت کے ہوسٹل میں  تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کی کافی خوبیاں بیان کی گئیں اور پروگرام میں شریک بہت سارے طلبہ کو ان خوبیوں  اور اچھائیوں کو اپنے اندر لانے پر زور دیا گیا۔ تعزیتی جلسہ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ طلبہ کے لئے ہوسٹل قائم کرنے میں اُن کا ہی سب سے بڑا رول تھا، جبکہ مینگلور کے بڑے سے بڑے ڈاکٹروں کے ساتھ ان کے اچھے روابطہ تھے  اور مینگلور میں علاج معالجہ کے لئے آنے والوں کو وہ اچھی طرح گائیڈ کرتے تھے۔ اور اپنے رابطے کا استعمال کرتے ہوئے غریب اور مڈل کلاس لوگوں کے لئے ڈاکٹروں سے  فیس میں کمی کرانے یا بے حد غریب لوگوں کے فیس بالکل معاف کرانے کے لئے بھی ہرممکن کوشش کرتے تھے۔

جناب ایس ایم سید ارشد، محمد یونس قاضیا، محی الدین الطاف کھروری اور مولانا محمد سالم خلیفہ ندوی  نے مرحوم کی کئی ایک خوبیوں کا تذکرہ کیا اور اُن جماعت کے لئے اُن کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن  کے گھروالوں کو تعزیتی پیغامات دئے اور  ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت کے لئے دعا کی گئیں۔اس موقع پر جماعت کے سکریٹری جناب امتیاز دامدا نے نظامت کے فرائض انجام دئے، مشھدرکن الدین کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا تھا۔ مولانا محمد سالم خلیفہ ندوی کی دُعا پر جلسہ برخواست ہوا۔

جماعت کے نائب صدر جناب مصباح انصار،  رکن انتظامیہ ایس ایم سید مسعود ، ایس ایم اشفاق، عبداللہ مصباح، اشرف سعدا، طلحہ اکرمی، ڈاکٹر سراج محتشم سمیت کافی دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...