ٹی ۔10لیگ میں نظر آئے گاسہواگ ،سنگاکارا اور آفریدی کا جلوہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th December 2017, 12:55 PM | اسپورٹس |

شارجہ، 13دسمبر (یواین آئی) جارح بلے باز وریندر سہواگ، کمار سنگاکارا اور شاہد آفریدی جیسے بڑے کھلاڑی ایک پلیٹ فارم پر اترنے جا رہے ہیں اور اس مرتبہ یہ کھلاڑی کرکٹ کے نئے فارمیٹ ٹی -10لیگ میں اپنا جلوہ دکھاتے ہوئے نظرآئیں گے ۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 14سے 17دسمبر تک پہلی بار ٹی -10کرکٹ لیگ منعقد کی جائے گی جہاں دنیا کے تمام بڑے کھلاڑی ایک ساتھ نظرآئیں گے ۔ اس لیگ کی دلچسپی کو ابھی سے دیکھا جارہا ہے اور اسٹیڈیم کے آس پاس ان تمام کرکٹروں کے کافی بڑے بڑے پوسٹر بھی یہاں لگائے گئے ہیں۔سب سے زیادہ ون ڈے میچ منعقد کرنے کے لیے ریکارڈ بک میں نام درج کرا چکے شارجہ اسٹیڈیم کو بھی اس لیگ کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے ۔وہیں آئی پی ایل کی طرح ہی مختلف ٹیموں کی بنیاد پر اس لیگ کی ٹیموں نے بھی اپنے مداحوں کو جمع کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ وہیں میچ کو دلچسپ بنانے کے لیے وکٹ کو اس طرح تیار کیا گیا کہ یہاں بڑے اسکور بن سکیں۔ ایسے میں یہ تو واضح ہے کہ ٹی10 لیگ میں چوکے ۔چھکوں کی برسات ہونا طے ہے ۔ویسے بھی ہندوستان کے سابق جارح بلے باز سہواگ، پاکستان کے سابق آل راؤنڈر آفریدی اور سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا جیسے کھلاڑی اس لیگ کا حصہ ہیں جو بڑی اننگز کے لیے معروف ہیں۔شارجہ کرکٹ کلب کے منیجنگ ڈائریکٹر مظہر خان نے کہا ’’ہم نے وکٹ کو ایسے تیار کیا ہے کہ یہاں بڑے اسکور بنائے جا سکیں۔ہم نے ایسی پچ کو منتخب کیا ہے جہاں ہمارے یہ کرکٹر اسٹیڈیم میں بیٹھے ناظرین کو بڑے اسکور کی طرف سے متاثر کر سکیں اور مداحوں کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے ۔آفریدی لیگ میں پختون ٹیم کے کپتان ہیں اور انہوں نے شارجہ کے میدان کو خاص بتاتے ہوئے کہا کہ جب انہیں ٹی -10لیگ کے بارے میں بتایا گیا تو وہ اسے لے کر بہت پرجوش تھے ۔اس لیگ میں تجربہ کار ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے مشورہ پر گلابی گیند کے بجائے سفید گیند سے کھیلا جائے گا۔ منتظمین نے ٹورنمنٹ میں خصوصی کوکابورا گیندوں کا انتظام کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایل ای ڈی بیلس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان اور آسٹریلیا پرتھ ٹسٹ میں وراٹ کوہلی نے لگائی 25ویں سنچری

ہندوستان اور آسٹریلیا کے بیچ کھیلے جا رہے پرتھ ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے 25ویں سنچری لگا دی۔ ان کی سنچری کی مدد سےہندوستان نے آسٹریلیا کو زبردست جواب دیا ہے۔ کوہلی اس سیریز کے پہلے میچ میں کامیاب نہیں ہوئے تھے اورسستے میں آوٹ ہوگئے تھے لیکن پرتھ ...

وراٹ کوہلی اور پرتھوی شا کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بنا358 رنز

شاندار فارم میں چل رہے کپتان وراٹ کوہلی (64) اور نوجوان پرتھوی شا (66) سمیت پانچ ہندوستانی بلے بازوں نے نصف سنچری جمائے جس کی مدد سے ہندوستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بارش سے متاثر پریکٹس میچ میں دوسرے دن 358 رن بنائے۔جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے چار اوور میں بغیر کسی نقصان ...

پاکستان کو زبردست جھٹکا: بی سی سی آئی کا ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سےانکار

 ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ایمرجنگ نیشنس کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا ہے۔ حال ہی میں معاوضے کے سلسلے میں کیس جیتنے والی بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکیا ہے۔

اردویونیورسٹی میں پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ 2018 کا انعقاد یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں عمل میں آیا۔ ایک روزہ ٹورنمنٹ کو ریڈ ہلز والی بال ٹیم نے جیت لیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس ...

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اے ایم یو کے نام سے’مسلم‘ لفظ ہٹانے کی بات نہیں کہی:سابق ہاکی کھلاڑی ظفر اقبال

ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپک کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے رکن رہ چکے ظفر اقبال نے ان کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا نام بدلنے کی حمایت کرنے کی خبروں پر نارازگی ظاہر کی ہے۔ظفر نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔اے ایم یو کے طالب علم ...

وراٹ کوہلی ٹاپ پربرقرار، ربادا پھر بنے نمبر ون گیندباز

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی اہم سیریز سے پہلے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا پھر دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی بدھ کو یہاں جاری رینکنگ کے مطابق کوہلی کے 935 پوائنٹس ہیں۔