ٹی 10لیگ: کیرالا کنگس نے بنگال ٹائیگرس کو 8وکٹ سے شکست دیدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2017, 10:59 AM | اسپورٹس |

دبئی،15/دسمبر(ایجنسی )ٹی 10لیگ کا افتتاحی میاچ سرفراز احمد کی ٹیم بنگال ٹائیگرس اور مورگن کی کیرالا کنگس کے درمیان ہوا۔ بنگال نے مورگن ٹیم کو جیت کیلئے 87رنوں کا ہدف دیا۔ کیرالا کنگس نے بنگال ٹائیگرس کی جانب سے دیا گیا نشانہ صرف 2وکٹ کے نقصان سے 8 اوورس میں عبور کر لیا جس میں اسٹرلنگ نے 66رنز کی انتہائی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آئین مارگن اور پولارڈ نے 11،11رنز بنائے۔ کیرالا کنگس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرس کو بیاٹنگ کی دعوت دی۔ سرفراز احمد کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصا ن پر 86رنز بنائے جس میں چارلز 33رنز کے سب سے زیادہ رن رہے جبکہ فلیچر نے 31رن بنائے اور ملر نے 17 رنز بنائے۔ ایک اور میاچ پختونز اور مراٹھا عربینس کے درمیان ہوا۔ مراٹھا نے ٹاس جیت کر پختونز کو بیاٹنگ کی دعوت دی۔ اس کے سلامی بلے باز فخر زماں نے شاندار آغاز کیا۔ انھوں نے 22 گیندوں میں 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 45 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پختونز نے 10 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان سے 121 رن بنائے۔ جواب میں مراٹھا کی شروعات ناقص رہی۔ اس کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعی اسکور پر گر گئی ۔ پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 19 رن کے عوض ٹی 10فارمٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کردی۔مراٹھا عربینس کی جانب سے ہیلس نے سب سے 57 رن بنائے۔ ان کی جانب سے بنائی گئی نصف سنچری رائیگاں گئی کیونکہ ساری ٹیم 96 رن ہی بنا سکی۔ قبل ازیں کرکٹ کی تاریخ کے نئے فارمیٹ ٹی 10 لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج منعقد ہوئے۔ یہاں موجود شائقین کا جوش و خروش قابل دید تھا اس موقع پر ٹروفی کی رونمائی بھی کردی گئی۔ کرکٹ کی تاریخ ایک اور نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 10 لیگ میں داخل ہوگئی۔ شارجہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ان میاچس میں6 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جن میں کیرالا کنگس، بنگال ٹائیگرس،پختونز، مراٹھا عربینس، پنجابی لیجنٹ اور ٹیم سری لنکا حصہ لے رہی ہیں۔ خیال رہے کہ 10 اوورز پر مشتمل کرکٹ میاچ کا دورانیہ 90 منٹ ہے جس میں ایک باؤلر کو زیادہ سے زیادہ 2 اوورز کی اجازت ہے۔ یہ لیگ 17 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں بولرس کا امتحان رہے گا کیونکہ بلے باز چوکوں اور چھکوں کی برسات کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

خلیل احمد ہوئے ٹیم انڈیا میں شامل، کیا ظہیرخان کی کمی پوری کرے گا یہ تیز بائولر ؟

راجستھان کے ٹونک ضلع کے 20 سال کے لیفٹ آرم اسپنرخلیل احمد نے ایشیا کپ 2018 میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کی طرف سے ڈیبیوکیا ہے۔ انہیں روہت شرما نے کیپ سونپی۔ اس ٹورنامنٹ میں مستقل کپتان وراٹ کوہلی کوآرام دیا گیا ہے، لہٰذا روہت شرما 16 رکنی ٹیم کی کمان سنبھال رہے ...

درونہ چاریہ ایوارڈ کے لئے وجے شرما اورتارک سنہا کے نام کی سفارش

ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹرمیر ابائی چانو کے کوچ وجے شرما اور تجربہ کار کرکٹ کوچ تارک سنہا کا نام درونہ چاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ پانچ مزید لوگوں کے نام بھی اس ایوارڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کو بھیجے گئے ہیں۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی سے کہا، براڈکاسٹر انتخاب کا فیصلہ نہیں کر سکتے

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی ایشیا کپ میں غیر موجودگی کو لے کر بی سی سی آئی اور ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) میں تصادم کی صورتحال کھڑی ہو گئی ہے کیونکہ براڈکاسٹر اسٹار نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کو شکست دینے کے لئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا: سرفراز احمد

ہانگ کانگ کے خلاف یکطرفہ جیت سے پاکستان نے ایشیا کپ میں شاندار آغاز کیا ہے لیکن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اگر ایشیا کپ میں حریف ٹیم ہندوستان کو ہرانا ہے تو اسے بہتر کھیل کا نمونہ پیش کرنا ہوگا۔