سرینگر میں محرم کے ماتمی جلوس پر پانبدی عائد کرنے پر سیدعلی گیلانی نے حکومت پر لگایا دوہرے رویہ کاالزام

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st September 2018, 7:50 PM | ملکی خبریں |

سری نگر21ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)  بزرگ علیحدگی پسند راہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے محرم الحرام کے سلسلے میں سری نگر میں نکالے جارہے تاریخی ماتمی جلوسوں پر پابندی لگانے، عزاداروں کے خلاف بقول ان کے طاقت کا بے تحاشا استعمال کرنے اور انہیں گرفتار کرکے تھانوں میں بند کرنے کو مداخلت فی الدین اور ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امرناتھ یاترا اور ہندوبھائیوں کے دوسرے تہواروں کے موقعے پرنہ صرف ہرطرح کی سہولیات بہم پہنچاتی ہے، بلکہ وہ اس کی حفاظت کے لیے پوری انتظامی مشینری کو متحرک کرتی ہے۔حریت راہنما نے انجمن شرعی شیعیان کے آغا سید احمد الموسوی اور تحریک وحدت اسلامی کے چیرمین نثارحسین راتھر کی قیادتوں میں جلوس عاشوراپرلگی پابندیوں کے باوجود آبی گزر سے نکالے گئے جلوس پر پولیس انتظامیہ کی طرف سے بقول ان کے بے تحاشا طاقت استعمال کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مذہبی قائدین کو کوٹھی باغ تھانہ میں مقید کئے جانے کے علاوہ امتیاز حیدر، عملی محمد راتھر، شبیر حسین ڈار، سمیت سینکڑوں عزاداروں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جو کہ سراسر ایک آمرانہ اور غاصبانہ کارروائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...