شامی ڈیموکریٹک فورس کا الرقہ انتظامی کونسل کے قیام کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 5:57 PM | عالمی خبریں |

دمشق،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کی حامی کرد عرب اتحاد ”شامی ڈیموکریٹک فورس“نے الرقہ شہر کو داعش سے آزاد کروانے کے بعد شہر کے انتظامی معاملات چلانے کے لئے 'شہری کونسل' کے قیام کا اعلان کیا ہے۔شامی ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ الرقہ کی شہری کونسل الرقہ اور اس کے مضافاتی علاقے کے انتظامی امور کی ذمہ دار ہوگی۔اس کونسل کا اعلان الرقہ سے تقریبا 50 کلومیٹر دور داعش کے سابقہ گڑھ عین عیسیٰ میں ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا تھا۔ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کے شام میں مضبوط گڑھ الرقہ کو آزاد کروانے کے لئے نومبر میں امریکی اتحاد کی مدد سے آپریشن شروع کیا تھا۔اب جب الرقہ کی آزادی کا وقت قریب پہنچ چکا ہے تو یہ سوال سامنے آیا ہے کہ صوبے کے انتظامات کس کے حوالے ہوں گے۔شامی ڈیموکریٹک فورس کی ایک ترجمان جہان شیخ احمد کے مطابق کونسل میں الرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد ہوں گے۔ ہماری تنظیم داعش کو مکمل طور پر شہر سے باہر نکالنے کے بعد تمام انتظامات اس کونسل کے حوالے کردیں گے۔گروپ کے ایک اور ترجمان طلال سیلو کے مطابق ایک فوجی کونسل کا قیام بھی باضابطہ طور پر عمل میں لایا جائے گا تاکہ وہ داعش کی شکست کے بعد شہر کی سیکیورٹی کے معاملات کو قابو میں لاسکے۔طلال سیلو نے عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شامی ڈیموکریٹک فورس عالمی اتحاد کے تعاون سے الرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ٹریننگ دے گی تاکہ شہر کی آزادی کے بعد اس کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔اس سے قبل SDF گروپ الرقہ کے مضافات میں داعش کے زیر تسلط قصبے طبقہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ طبقہ اور اس سے متصل طبقہ ڈیم الرقہ کو آزاد کروانے کی لڑائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔