دمشق ہوائی اڈے کے فوجی اہداف پر اسرائیلی بمباری
دمشق،27اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع فوجی نوعیت کے اہداف پر جمعرات کی صبح پانچ فضائی حملے کئے ہیں۔ اس امر کا انکشاف روسی خبر رساں ادارے ”سپٹنک“ نے ایک نشریئے میں کیا ہے۔لندن میں قائم انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زور دار دھماکے سنے گئے جس کے بعد حملوں کی جگہ سے آگے کے مرغولے اٹھتے دیکھے گئے۔آبزرویٹری کے مطابق دھماکوں کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ادھر شامی اپوزیشن کے حوالے سے بتایا گیاکہ دمشق ہوائی اڈے کے اس حصے کو نشانہ بنایا گیا ہے جسے ایران کی سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔