کرد ملیشیا کی عفرین میں ترکی کے خلاف اسدی فوج سے معاہدے کی تردید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2018, 1:10 PM | عالمی خبریں |

عفرین 20فروری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کا مقابلہ کرنے والی کردملیشیا ’کرد پروٹیکشن یونٹ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرد ملیشیا نے ترکی کا مقابلہ کرنے کے لیے اسدی فوج کے ساتھ ساز باز کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرد فورسز کے ترجمان نوری محمود نے ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کے اور شامی فوج کے درمیان عفرین میں باہمی تعاون کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شامی فوج کو عفرین میں آنے اور سرحد کا کنٹرول ہاتھ میں لینے کی درخواست کی تھی۔ادھر دوسری جانب ترکی نے عفرین میں شامی فوج کے داخلے کاخیر مقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی دھمکی دی ہے کہ اگر شامی فوج کرد جنگجوؤں کے دفاع کے لیے آئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ترک وزیرخارجہ چاوش اوگلو نے اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عفرین میں شامی فوج کے داخلے پر انہیں کوئی مسئلہ نہیں مگر شامی فوج کو ہمارے ساتھ مل کر کرد ملیشیا کو کچلنا ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شامی فوج کردوں کے دفاع کے لیے وہاں آئی تو ترک فوج کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔