شام باقاعدہ طور پر پیرس ماحولیاتی معاہدے کا حصہ بن گیا
دمشق، 15نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام باقاعدہ طور پر پیرس ماحولیاتی معاہدے میں شامل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ شام نے گزشتہ ہفتے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اب امریکا وہ واحد ملک ہے، جو اس معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شام 13 دسمبر سے اس معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس جون میں امریکا کے اس معاہدے سے اخراج کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدر باراک اوباما کے دور میں امریکا اس معاہدیکا حصہ بنا تھا۔