شام: حمص میں الشعیرات پر میزائل حملہ، پینٹاگون کی وضاحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 10:53 AM | عالمی خبریں |

حمص 17اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شام میں سرکاری ٹیلی ویژن نے منگل کو علی الصبح ایک اعلان میں بتایا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے حمص صوبے کی فضاؤں میں آنے والے میزائلوں کو مار گرایا۔ ادھر امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے حمص میں کسی بھی امریکی عسکری کارروائی کی تردید کی ہے۔سرکاری ٹی وی اور بشار حکومت کے دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ میزائلوں کے ذریعے الشعیرات کے فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حملہ کس نے کیا۔ یہ وہ ہی اڈّہ ہے جس پر گزشتہ برس امریکا نے 49 کے قریب میزائل داغے تھے۔ یہ امریکی کارروائی اِدلب کے قصبے خان شیخون میں کیمیائی حملے کے جواب میں سامنے آئی تھی۔شامی حکومت کے مقرب میڈیا کے مطابق حالیہ کارروائی میں 6 میزائل حمص کے نواح میں الشعیرات ہوائی اڈے پر گرے جب کہ 3 دیگر میزائل نے دمشق کے نواح میں الضمیر ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے پیر کی شب العربیہ نیوز چینل کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں بتایا کہ حمص کے مشرقی نواح اور القلمون کے مشرقی نواح میں عینی شاہدین نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔شام میں ایرانی فورسز ہتھیاروں کی وصولی اور ان کی ملک کے دیگر علاقوں میں منتقلی کے لیے الشعیرات کے ہوائی اڈے پر انحصار کرتے ہیں۔امریکا ، فرانس اور برطانیہ نے ہفتے کو علی الصبح شام میں دمشق اور اس کے اطراف کے دیگر علاقوں میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز حملہ کر کے 100 سے زیادہ میزائل داغے تھے۔ یہ کارروائی مشرقی غوطہ کے شہر دوما میں شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے حملے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...