شامی اپوزیشن اوربشارالاسد کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
بیروت،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام میں اپوزیشن کے مسلح گروپ ’احرار الشام‘ اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسد رجیم نے 500 قیدیوں کو احرار الشام کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ احرار الشام کے ترجمان محمد ابو زید نے بتایا کہ ان کی تنظیم اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدے طے پاچکا ہے۔ اس معاہدے کے تحت شامی فوج پانچ سو قیدیوں کو اگلے چند گھنٹوں کے اندر اندر حلب سے باہر منتقل کرے گی۔ایک سرکردہ عرب سفارت کار نے بتایا کہ شامی اپوزیشن گروپ اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات قطر میں ہوئے جن میں ایرانی عہدیداروں نے بھی شرکت کی تھی۔