بشار حکومت کو روکنے کے لیے عالمی برادری جواب وضع کرے: ٹرمپ اور مے کا اتّفاق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2018, 12:51 PM | عالمی خبریں |

لندن 13اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے ایک اعلان کے مطابق تھیریسا مے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کے لیے بین الاقوامی ردّ عمل کی ضرورت پر اتفاق رائے ہوا ہے۔اس حوالے سے جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مے کی حکومت کے ارکان نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کرنے کے مسئلے سے نمٹنے کی تائید کی ہے۔ بیان کے مطابق دونوں سربراہان نے زور دیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بنا کسی جواب اور سدّ باب کے نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔ادھر وائٹ ہاؤس کے ایک اعلان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورت حال کے حوالے سے جمعرات کے روز قومی سلامتی سے متعلق اپنی ٹیم سے ملاقات کی تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔وائٹ ہاؤس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور امریکا کے شراکت داروں اور حلیفوں سے بات چیت کی جا رہی ہے۔اس سے قبل امریکی ذمے داران نے بتایا تھا کہ انہوں نے شام میں حملے کا شکار ہونے والے افراد کے پیشاب اور خون کے نمونے حاصل کیے تھے جن سے کلورین گیس اور نَرو ایجنٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوتی ہے۔دوسری جانب ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے باور کرایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ شام کے خلاف بین الاقوامی جوابی کارروائی کی قیادت کریں۔ ٹرمپ نے جمعرات کے روز واضح کیا کہ انہوں نے حملے کا وقت طے نہیں کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قطعی طور پر حملہ عنقریب ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...