تمام فریق جنوبی شام میں سیز فائر کی پابندی کریں:امریکا، درعا سے جنگ بندی معاہدے کی متضاد اطلاعات آ رہی ہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2017, 1:40 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا نے جنوبی شام میں لڑائی روکنے اور متاثرین تک امداد کی رسائی یقینی بنانے کے لئے شامی اپوزیشن کے تمام مسلح گروپوں پر معاونت کے لئے زور دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ بیان میں تمام فریقین پر محدود جنگ بندی پرعمل درآمد پر زور دیا گیا ہے۔قبل ازیں شامی فوج کی جانب سے جنوبی شہر درعا میں ہفتے کے روز سے 48گھنٹے حملے روکنے کا اعلان کیا گیا تھا۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے مانیٹرنگ گروپ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز عملاً صرف تین گھنٹے فائرنگ بند رہی۔ اسدی فوج اور اپوزیشن فورسز کے درمیان جھڑپوں کیبعد سرکاری فوج نے دوبارہ گولہ باری شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی معاونت سے شامی فوج نے درعا شہر سے باغیوں کو باہر نکالنے کے لیے کئی ہفتوں سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔گذشتہ روز شامی فوج کی طرف سے کچھ دیر کے لیے لڑائی روک دی گئی تھی تاہم اپوزیشن کے ایک رہ نما نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ شامی فوج کی طرف سے حملے نہیں روکے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے درعا میں حملے روکے جانے کی بات نہیں سنی۔ شامی فوج پر مسلسل بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہاں اس امر کی جانب اشارہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ امریکا اور روس دونوں جنوبی شام بالخصوص درعا شہر میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے رابطوں اور مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکا اور روس کی جانب سے جنوب مغربی شام، اردن کی سرحد سے متصل علاقے القنیطرہ اور اسرائیل کے زیر نگین وادی گولان کے قریب شامی علاقوں میں کشیدگی میں کمی کے لیے کوشاں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...