شام میں ہوا ہوائی حملہ، 28 افراد ہلاک
بیروت،14؍جولائی (ایجنسی) امریکہ کی زیرقیادت اتحادی فوج نے مشرقی شام میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے قبضے والے علاقے میں ہوائی حملہ کیا جس میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوگئے۔شام کے انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے گروپ نے جمعہ کو اس بات کی اطلاع دی۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا اور الوطن اخبار نے اپنے آن لائن اڈیشن میں بتایا کہ امریکہ کی زیر قیادت والی اتحادی فوج نے عراق کی سرحد سے ملحق ابوالکمال شہر میں ہوائی حملہ کیا جس میں کم سے کم 28 افراد کی موت ہوگئی۔
اتحادی فوج نے اس حملے کے تعلق سے کسی طرح کوئی رائے دینےسے اجتناب کیا ہے۔ فوج نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 30 افراد سےزیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ السوسا اور الباغوض الفاکونی شہروں میں کئے گئے۔واضح رہے کہ امریکہ کی قیادت والی اتحاد نے آئی ایس کے بچے کھچے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کےلئے شامی ڈیموکریٹک فورسیز اور کردش ملیشیا وائی پی جی کے ساتھ مل کر حملہ کررہی ہے۔