بھٹکل:تنظیم کے حمایت یافتہ ممبر سید آدم پنمبور جالی پٹن پنچایت کے نئے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th July 2018, 8:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :18/جولائی (ایس اؤ نیوز)قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے حمایت یافتہ  سید آدم پنمبور جالی پٹن پنچایت کے   نئے صدر  کی حیثیت سے  متفقہ طورپر  منتخب ہوگئے ہیں۔

بدھ کو جالی پٹن پنچایت کی  انتخابی  کارروائی کے دوران صبح دس سے بارہ بجے تک صدارتی عہدہ کے لئے پرچہ داخل کرنے کی مہلت دی گئی تھی، جس میں صرف  سید آدم پنمبور نے ہی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ضروری کاغذی کاروائیوں کے بعد دوپہر تین بجے بھٹکل  تحصیلدار وی این باڈکر نے الیکشن کمشنر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے ہوئے ان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

کل 20ممبران پر مشتمل جالی پٹن پنچایت میں کانگریس کے 5، بی جے پی کے 3اور تنظیم کے حمایت یافتہ 12آزاد امیدواروں نے جیت درج کی تھی  ۔ آج انتخابی کاروائی کے عمل کے دوران  میٹنگ میں پنچایت ممبر گنپیا گونڈا غیر حاضر رہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال جالی پنچایت کے انتخابات میں عبدالرحیم نےاُس وقت کے کانگریسی رکن اسمبلی منکال وئیدیا کا تعائون لیتے ہوئے پنچایت کی صدارت پر قابض ہوئے تھے، مگر حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں  تنظیم نے جب کانگریس کے اُمیدوار منکال وئیدیا کی  حمایت کی تو انتخابی نتائج کے چند روز بعد ہی  یعنی 29 مئی کو عبدالرحیم نے اپنے عہدہ صدارت سے استعفیٰ دیا تھا۔ 

اُن کے استعفیٰ کے بعدآج بدھ کو انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں  سید آدم نے جیت درج کی۔ خیال رہے کہ  نئے صدر کی مدت 29مارچ 2019کو ختم ہوگی۔

صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے سید آدم نے اللہ کا شکر اداکیا اور مجلس اصلاح وتنظیم سمیت تمام ممبران، وارڈس کے ووٹرس ، علاقہ کے اسپورٹس سنٹر وغیرہ کا بھی شکریہ اداکیا۔ انہوں نے  کہاکہ جتنا بھی وقت ملا ہے اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے علاقہ کی بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے ایماندارانہ کوشش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔