جنگوں میں غیرجانب دار رہنے والی سوئس فوج نے قانونی جنگ جیت لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 9:02 PM | عالمی خبریں |

زوریخ12فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی فوج جنگوں میں غیرجانب داری کے اصول پر پابند ہے مگرجب اسے قانونی جنگ لڑنا پڑے تو اس میں وہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے۔اس کی تازہ مثال حال ہی میں اس وقت سامنے آئی جب سوئس فوج نے یورپی ملکوں کی ایک مشہور گھڑی ساز کمپنی نیاپنی مصنوعات کی تشہیرکے لیے سوئس فوج کا نام استعمال کیا۔سوئٹرزلینڈ کی فوج نے کمپنی کیخلاف عدالت میں دعویٰ دائر کردیا اور کئی سال تک جاری رہنے والے مقدمہ میں بالآخر سوئس فوج نے قانونی جنگ جیت لی۔خایل رہیکہ گھڑی ساز کمپنی ’مونٹر شارمیہ‘ کا ہیڈ کواٹر بازل شہر میں واقع ہے۔ یہ کمپنی مختلف اقسام اور منتوع قیمتوں کی گھڑیاں فروخت کرتی ہے۔ اس کی گھڑیوں کی قیمت 500 ڈالر سے 5000 ڈالر تک ہے۔ گذشتہ 20 سال سے یہ کمپنی سوئس فوج کا نام استعمال کرتی چلی آ رہی ہے۔سوئس فوج اور کمپنی کیدرمیان چند سال قبل اس وقت اختلافات پیدا ہوئے جب فوج نے اپنے دانش ورانہ ملکیت کو اور نام کو گھڑیوں کی تشہیر کے لیے استعمال کرنے پراعتراض کیا۔جمعہ کے روز وفاقی انتظامی عدالت نے فیصلہ دیا کہ کمپنی حکومت کی اجازت کے بغیر فوج کا نام اپنی مصنوعات کے لیے استعمال نہیں کرسکتی۔ عدالتی فیصلے پر فوج کی جانب سے جاری کردہ رد عمل میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سیتجارتی علامات کے تحفظ میں مدد ملے گی اور فوج اور سوئس فضائیہ کا نام تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ عدالت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج 1847ء کے بعد سے جنگوں سے دور رہنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ فوج کی اجازت کے بغیر اس کا نام بغیر کسی اجرت کے مصنوعات کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔