راجستھان میں سوائن فلو کا قہر۔2 ماہ میں 88 اموات، 976 متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2018, 11:50 AM | ملکی خبریں |

جے پور،21؍فروری(ایس او نیوز؍ ایجنسی)راجستھان میں سوائن فلو کا قہر برپا ہے اور اس کو روکنے میں سرکاری مشنری پوری طرح ناکام ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ بی جے پی حکمرانی والی اس ریاست میں نئے سال میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے اور 976 افراد جانچ کے دوران اس بیماری سے متاثر پائے گئے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کے ذریعہ ریڈ الرٹ جاری کیے جانے کے باوجود وسندھرا راجے حکومت نے کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ بی جے پی ممبر اسمبلی امرتا میگھوال بھی اس مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں۔ امرتا میگھوال کے جسم میں سوائن فلو کے جراثیم کی خبر ملنے کے بعد محکمہ صحت نے 15 دیگر ممبران اسمبلی کے خون کے نمونے بھی لیے۔ جے پور کے چیف ہیلتھ افسر نروتم شرما نے اسمبلی کے باہر میڈیا کو بتایا کہ ایوان کے 15 اراکین کے نمونے سوائن فلو ٹیسٹ کے لیے لیباریٹری میں بھیجے جائیں گے۔ دو مہینے سے کم عرصہ میں 88 لوگوں کی موت کے بعد ریاست میں ایک خوف کا عالم طاری ہے۔ ریاست میں سوائن فلو اس تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے کہ محکمہ صحت نے ایک میٹنگ بلا کر اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی غور و خوض کیا گیا کہ آخر کیا اسباب ہیں جس کی وجہ سے سوائن فلو پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ریڈ الرٹ جاری کیے جانے کے بعد محکمہ صحت نے اس بیماری کو روکنے کے لیے ظاہری طور پر کئی اقدام کیے بھی لیکن اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔راجستھان میں سوائن فلو کا معاملہ لگاتار سامنے آنے کے بعد ریاست کے کئی علاقوں میں کئی ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔ محکمہ صحت کے کارکن مریضوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو بھی دوائیں دے رہے ہیں جن کے اندر بخار کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سوائن فلو کے مریضوں کے لیے اسپتالوں میں الگ سے وارڈ بھی بنائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سوائن فلو پر قابو نہیں پایا جانا ظاہر کرتا ہے کہ کہیں نہ کہیں لاپروائی ہو رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوری 2017 میں ریاست میں سوائن فلو سے محض ایک شخص کی موت ہوئی تھی جب کہ 2016 کی جنوری میں 19 لوگوں کی ہلاکت درج کی گئی تھی، لیکن 2018 کے شروعاتی 50 دنوں میں اموات کی تعداد 88 پہنچ جانایقیناًتشویشناک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...