صفائی کرنے والی گاڑیوں کے آپریٹروں نے کام روک دیا بقایہ رقم ادا نہ کرنے کا بی بی ایم پی پر الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 12:55 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍اکتوبر(ایس او نیوز) مہادیوپورہ میں مشینوں کے ذریعہ صفائی کا کام کرنے والوں نے اچانک اپنا کام روک دیا ہے ۔ صفائی کی گاڑیاں چلانے والے آپریٹروں کے سینئر سوپروائزر ایم کے پاشاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے گزشتہ 6؍ مہینوں سے ان کے بقایا جات روک رکھے ہیں۔ اس لئے انہوں نے احتجاجاً اپنے کام روک دیئے ہیں۔ اس کے ذریعہ وہ بی بی ایم پی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے بقایہ جات ادا کرنے تک وہ کام پر نہیں لوٹیں گے۔ پاشاہ نے بتایا کہ ہم نے متعلقہ حکام کو آگا کردیا ہے کہ جب تک بی بی ایم پی کی جانب سے باقی رقم نہیں ملے گی ویکوم کلیننگ وہیکلس سڑکوں کی صفائی کے لئے نہیں آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی نے ملازمین کو گزشتہ 4؍ مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی ہیں۔ وہ گزشتہ 6؍ ماہ سے قرض کی بنیاد پر ڈیزل لے رہے ہیں ۔ آپریٹروں کی جانب سے کام روک دیئے جانے کی اطلاع کے بعد مہادیوپورہ کے رہائشیوں نے بی بی ایم پی کے خلاف سخت غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اور ان کی تنخواہیں فوراً جاری کرنے کامطالبہ کیا ہے۔شا ہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب بھی آپریٹرز نے بی بی ایم پی دفتر میں بل کے ساتھ ان سے ملاقات کی، ان سے کہا گیا تھا کہ انھوں نے کافی کام نہیں کیا. تاہم، پاشا ہ کا دعویٰ ہے کہ بی بی ایم پی کے اہلکار نے ابھی تک ان کا کام نہیں کیا۔پاشاہ کا بیان وائٹ فیلڈ کی فیس بک پر پوسٹ کیا گیا تھا۔اس واقعہ نے اس حقیقت پر روشنی ڈالی ہے کہ صرف مہادیوپورہ زون میں بقیہ رقم ادا نہیں کی گئی ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ اس زون میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کئے گئے تھے۔ایک رہائشی نے اپنے تبصرہ میں لکھا ہے کہ ’’جو بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں وہ سب شہریوں کو نہیں دی جاتی ہیں۔‘‘ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...