سواتی مالیوال نے ہڑتال ختم کی، آرڈیننس کو تاریخی جیت قرار دیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 1:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے 12 سال سے کم عمر کی لڑکیوں سے جنسی زیادتی کے قصورواروں کو سزائے موت سمیت ایسے جرائم کے لئے سخت سزا کی فراہمی سے متعلق آرڈیننس کے متعلق صدرجمہوریہ کی طرف سے اعلان کیے جانے کے بعد آج اپنی بھوک ہڑتال ختم کر لی۔ وہ گزشتہ دس دنوں سے یہاں راج گھاٹ پر بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ انہوں نے اس آرڈیننس پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ بہت کم مظاہروں نے اتنے کم وقت میں اتنا کچھ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے فیصلے کو آزاد ہندوستان کے لئے تاریخی جیت بتایا۔فوجداری قانون (ترمیمی) آرڈیننس، 2018 کے مطابق عصمت دری کے مقدمات سے نمٹنے کے لئے نئی فوری عدالتیں قائم کی جائیں گی اور تمام تھانوں اور اسپتالوں کو خصوصی فورینزک کٹس دیئے جائیں گے۔ حکام نے اس آرڈیننس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس میں خاص طور پر 12۔16 سال کی عمر کی لڑکیوں کی عصمت دری کے قصورواروں کے لئے سخت سزا کا انتظام کیا گیا ہے۔ بارہ سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کرنے والوں کو سزائے موت ملے گی۔ اپنی بھوک ہڑتال کا اختتام کرتے ہوئے سواتی مالیوال نے کہا کہ ہر روز تین، چار، چھ سال کی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے ،میں نے خط لکھے، نوٹس جاری کئے۔ میں نے شہریوں کی طرف سے لکھے گئے 5.5 ملین خطوط وزیر اعظم کو سونپے؛ لیکن یہ کوشش ناکام گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا،کوئی حکمت عملی نہیں تھی، آہستہ آہستہ پورے ملک میں لوگ اس تحریک سے جڑتے گئے۔ حتیٰ کہ وزیر اعظم کو بھارت واپس لوٹنے کے بعد قانون میں ترمیم کرنا پڑا۔ میں اس فتح کے لئے بھارتی عوام کو مبارکباد د یتی ہوں ۔ کمیشن عصمت دری کے مقدمات سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں فاسٹ ٹریک عدلیہ کا قیام اور قصورواروں کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...