پروین توگڑیا کاوشوہندوپریشد سے کوئی تعلق نہیں، سنت سمیلن میں رام مندرپر نہیں آئے گی تجویز: سوامی چنمیانند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2018, 9:59 PM | ملکی خبریں |

الہ آباد، 19؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دے کر سُرخیوں میں جگہ بنانے والے وشوا ہندو پریشد  کے صدر پروین توگڑیا کو آج خود اُن کی تنظیم دوری بنائے رکھنے میں مصروف ہوگئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق توگڑیا کی طرف سے حکومت پر ان کے خلاف سازش کرنے اور انکاؤنٹر کر نے کی سازش جیسے الزامات کے بعد نہ صرف آر ایس ایس بلکہ وی ایچ پی نے بھی پورے تنازعہ سے خود کو الگ کر لیاہے اور اب سوامی چنمیاند نے کہا ہے کہ پروین توگڑیا کا فی الحال سے وشواہندو پریشد سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔الہ آباد میں ہونے والی سنت سمیلن میں سوامی چنمیانند نے کہا کہ پروین توگڑیا کا فی الحال وشو ہندو پریشد سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارے پاس بدانتظامی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔وہیں انہوں نے توگڑیا کے انتخابات کرانے کے فیصلے کو بھی غلط بتایا۔انہوں نے کہا کہ نہ ہی پروین توگڑیاکے نام پر کوئی بحث ہوگی اور نہ ہی ہم  بحث کرنے دیں گے۔سوامی چنمیانند نے کہا کہ رام مندر پربھی نہ تو کوئی تجویز آئے گی اور نہ ہی پاس ہوگی۔

وزیر اعظم سے لے کر وزیر اعلی یوگی تک تمام لوگ عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور جیسے ہی فیصلہ آئے گا ہماری حکومت مندر بنانے میں ہماری مدد کرے گی۔ خیال رہے کہ سوامی چنمیانند وی ایچ پی کے مارگ درشک کے رکن ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے الہ آباد سنت سمیلن کے بارے میں کہا کہ یہ سنتوں کے اعزاز کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ کے لیے آشیرواد کابھی پروگرام ہے۔ماگھ میں راجہ مہاراجہ ایسے پرگرام کرتے رہے ہیں۔

بتا دیں کہ راجستھان کی ایک عدالت سے گرفتاری کا وارنٹ سامنے آنے کے بعد پروین توگڑیا پراسرار طور پر غائب ہو گئے تھے۔ 11گھنٹوں کے بعدوہ احمد آباد میں بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے،انہیں  ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،اگلے دن انہوں نے ہسپتال سے ایک پریس کانفرنس کی اور کہا  کہ ان کے انکاؤنٹرکی سازش کی جارہی تھی۔انہوں نے مرکزی حکومت کے سربراہ نریندر مودی اور احمدآباد پولیس کو ان  کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...