نیو یارک: عدالت میں سیفولو سیپوف کے خلاف 22 الزامات عائد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 12:14 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 22؍نومبر (ایجنسی) وفاقی گرینڈ جیوری نے سیفولو سیپوف کے خلاف 22 الزامات پر مشتمل فردِ جرم کی تفصیل پیش کی ہے، جن پر نیو یارک سٹی میں سائیکل کے راستے پر ٹرک چڑھا کر حملہ کرنے کا الزام ہے، جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ منگل کے روز مین ہٹن کی ایک وفاقی عدالت میں سیپوف کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی۔اْن پر قتل کے آٹھ الزامات، اقدام قتل کے 12 الزامات، داعش کو مادی مدد فراہم کرنے کی کوشش اور تشدد اور موٹر گاڑیوں کا تباہ کیا جانا، جن کے نتیجے میں ہلاکتیں واقع ہوئیں۔سیپوف کو، جو ازبک تارکِ وطن ہے، ایک پولیس اہل کار نے گولی ماری تھی، جس کے بعد ملزم کو اسپتال داخل کر دیا گیا تھا۔اکتیس اکتوبر کی دوپہر سائیکل کے مصروف راستے پر موٹر گاڑی کی مدد سے حملے میں متعدد افراد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اْنھیں گرفتار کیا گیا تھا۔نیو یارک کے جنوبی ضلعے کے قائم مقام اٹارنی، جون ایچ کِم نے کہا ہے کہ ’’مین ہٹن کے مغربی علاقے میں، سورج کی روشنی میں، نفرت اور بگڑے ہوئے نظریے کے غلبے کے شکار، سیفولو سیپوف پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے راستے میں گھس آیا اور آٹھ بے گناہ افراد کو ہلاک کیا اور کم از کم ایک درجن کو زخمی کیا‘‘۔داعش نے اس ٹرک حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جو 11 ستمبر 2001ء کے بعد نیو یارک سٹی میں ہونے والا مہلک ترین حملہ بتایا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...