سعودی تاجر کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 6 افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2017, 11:19 AM | خلیجی خبریں |

دبئی 15 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی پولیس نے گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران جدہ میں ایک سعودی تاجر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سعودی پولیس کو جدہ میں ایک شہری کی طرف سے خبر دی گئی تھی اس کا بھائی اور کاروباری شخصیت 57 سالہ احمدن العامودی گذشتہ جمعرات سے لاپتا ہے۔ العامودی کی گم شدگی کے وقت اس کے پاس گیار ملین ریال کی رقم بھی موجود تھی۔پولیس نے فوری کارروائی کے طور پر مقتول کے مکان پر چھاپہ مارا جہاں العامودی کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے العامودی کے قتل میں ملوث 53 سالہ ایک عرب ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ اس کیس میں ملوچ پانچ دیگر ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں ایک سعودی، ایک یمنی، اور دیگر افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ مرکزی ملزم سعودی عرب میں شہد کا کاروبار کرنے کیساتھ ساتھ ٹیکسیاں بھی کرائے پر دیتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...