بی جے پی کوخواتین مخالفت بتانے پرسشماسوراج راہل گاندھی پرچراغ پا،آرایس ایس میں خواتین کی شمولیت کیوں نہیں،سوال پربچنے کی کو شش
احمد آباد،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)وزیرخارجہ سشما سوراج نے کانگریس نائب صدر کے بیان پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مخالف بی جے پی پر خواتین مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہیں، لیکن اسی پارٹی نے ملک کو 4 خواتین وزرائے اعلیٰ، 4 خواتین گورنر اور 6 کابینہ منسٹردیے ہیں۔سشماسوراج احمد آبادمیں’’خواتین ٹاؤن ہال‘‘ پروگرام میں بات کر رہی تھیں۔راہل گاندھی نے گجرات کے دورے کے دوران سنگھ اور بی جے پی میں خواتین کی شمولیت پرگھیراتھا۔جب ایک نوجوان خاتون نے سشماسوراج سے راہل گاندھی کے بیان سے متعلق سوال کیاتوانہوں نے کہاکہ مجھے اس موضوع میں وہی بات کہنا ہے جو آپ کہہ رہے ہو۔رہنماؤں کوایسانہیں کہنانہیں چاہیے۔راہل گاندھی کانگریس پارٹی کے قومی نائب صدر ہیں اوراب ان کے صدربننے پرگفتگوکر رہی ہے۔اگرانہوں نے ہم سے پوچھا کہ آر ایس ایس میں خواتین کی اجازت نہیں ہے تو میں یقینی طور پر ان کو جواب دوں گی اورانہیں ایک منطقی جواب ملے گا۔لیکن بے وقوفی کے ساتھ انہوں نے یہ سوال سے پوچھا ہے، یہ سوال جواب کا مستحق نہیں ہے۔