مودی پر لالو کا وار ، کیا سخت تبصرہ ،چائے نہیں چرس بیچتے تھے مودی ،جے شاہ کے بہانے اینٹی کرپشن کے دعووں پرراجدلیڈرنے نشانہ پرلیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 12:35 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ ،22؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آرجے ڈی صدر لالو پرساد مسلسل وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر حملہ کر رہے ہیں۔ اب انہوں نے وزیر اعظم پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چائے نہیں چرس بیچتے تھے ۔بہارکے پہلے وزیر اعلی کرشن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس کی طرف سے منعقد پروگرام میں لالو نے وزیر اعظم اور بی جے پی صدر امت شاہ کے متعلق بڑا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیلی نہیں ہیں؛ بلکہ وہ’ موٹ گھاسی‘ ہیں جو گجرات کی اعلی برادری میں سے ایک ہے ۔ لالویادونے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے نافذ کردہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی غریب عوام کی دشواری کا سبب ہیں۔ جی ایس ٹی نے ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے مجھے اور میرے خاندان کو گھوٹالہ باز کہا ہے اب امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی بڑھتی ہوئی جائیداد کودیکھ کراسے بھی نامزد ہونا چاہئے۔ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی کمپنی کے ٹرن اوور میں بے تحاشہ اضافہ کا انکشاف کرنے والی ویب سائٹ ’’ دی وائر ‘‘ پر 100کروڑ کا ہتک عزتی کامقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت اشوک چوبے نے لالو پرساد یادو کے بیان کو مسترکیا ہے ،تاہم لالو نے کہا کہ وہ بی جے پی اور جدیوکو سبق سکھانے کے لئے پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں ایک اور ریلی کریں گے۔ لالو پرساد یادو کے اس بیان پر اشوک چوبے نے کہا کہ مودی سے مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے ۔واضح ہو کہ لالو پرسادیادو اپنے مخصوص انداز میں مخالف پارٹیوں پر تنقید کیلئے جانے جاتے ہیں ، بہار اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم میں بھی لالو پرساد یادو نے مودی کی نقل اتار کر سامعین کو لوٹ پوٹ کر دیا تھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔