سشیل کمارمودی کا شتروگھن سنہا کو مشورہ، انتخابات نہ لڑیں، پولنگ ایجنٹ تک نہیں ملے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 11:46 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمارمودی نے پارٹی کے باغی لیڈر شتروگھن سنہاپرکراراحملہ بولاہے۔سشیل مودی نے کہا کہ شتروگھن سنہا کو پٹنہ صاحب لوک سبھا لوک سبھا میں پولنگ ایجنٹ ملنا مشکل ہو جائے گا۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ شتروگھن سنہا عمر کے اس پڑاؤ میں مزید فضیحت نہ کروائیں اور انتخابی جنگ چھوڑ دیں۔سشیل مودی نے کہاکہ عمر کے اس پڑاؤ پر اپنی اور فضیحت نہ کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ پٹنہ صاحب میں بی جے پی کے پانچ ایم ایل اے ہیں۔آپ کو پولنگ ایجنٹ بھی ملنا مشکل ہو جائے گا،بہتر ہو گا انتخابی جنگ چھوڑ دیں اور یشونت کلب میں شامل ہوجائیں۔سشیل مودی نے شتروگھن سنہا پر حملہ کرتے ہوئے اشاروں میں بی جے پی حکومت میں مرکزی وزیر رہے یشونت سنہا کو بھی نشانہ بنایا۔بی جے پی نے پٹنہ صاحب جہاں سے شتروگھن سنہا ایم پی ہیں وہاں سے اس بار مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو ٹکٹ دیا ہے۔ٹکٹ کٹنے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شتروگھن سنہا کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔شتروگھن سنہا کے ٹکٹ کٹنے کی بڑی وجہ ان کا مودی حکومت اور پارٹی کو لے کر تنقیدی رویہ مانا جا رہا ہے۔اس سے پہلے شتروگھن سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ ان کا کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے بلکہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی آج بھی ان کے اچھے دوست ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...