کمٹہ میں شہری سطح کے  اہم راستوں کی توسیع کے لئے سروے کام شروع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th December 2018, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ :5؍ڈسمبر (ایس او نیوز) شہر کے اہم راستوں کی توسیع کا منصوبہ لے کر شہری میونسپالٹی اور سروے افسران نے شہر کے مین روڈس کا سروے کام شروع کیا۔

27نومبر کو کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر پریتی گہلوت کی صدارت میں تعلقہ پنچایت ہال میں  منعقد ہوئی میٹنگ میں اے سی نے شہر ی سطح پر درپیش ٹرافک مسئلہ کے پیش نظر ٹرافک نظام میں بہتری لانے کے لئے غور وفکر کیا گیا ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ شہر کے ٹرافک نظام کوبہتر بنانے کے لئے شہر کے  مستی کٹا سرکل سے ہلکار سرکل تک، بستی پیٹ سے گبس سرکل تک ،جئیونت اسٹوڈیو سے ونلی تک سمیت تمام مین روڈ کی توسیع کی جائے گی ۔ اے سی نے میٹنگ میں موجود میونسپالٹی چیف آفیسر سریش ایم کے سمیت تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ  وہ متعلقہ سڑکوں کا سروے کرکے راستے کے دونوں کناروں پر نکالے جانے والے سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں اور دکانوں کی تفصیلی   رپورٹ 15ڈسمبر تک سونپیں۔

منگل کو چیف آفیسر سمیت سروے افسران نے ہدایات کے مطابق  مستی کٹا سرکل سے سروے کام شروع کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سڑک کے بیچ سے 6اور 9 میٹر کی پیمائش کرتےہوئے نشان لگائے جارہے ہیں۔ میونسپالٹی چیف آفیسر نے اس سلسلے میں دکانداروں اور عمارات کے مالکان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ سروے رپورٹ کے بعد اگلی میٹنگ میں سڑک کی 12یا 18میٹر کی توسیع کے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔