محکمہ اراضی دستاویزات کے کمشنرکا سخت حکم نامہ : سروئیر مہینہ میں 30عرضیوں کو حل کریں ورنہ معطل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th March 2019, 10:04 PM | ساحلی خبریں |

بنگلورو  :20؍مارچ (ایس او نیوز)سرکاری اور منظورکردہ سروئیر ایک مہینہ میں کم سے کم 30سروے عرضیوں کو حل کریں۔ ورنہ ایسے افسران کو معطل کئے جانے کا محکمہ  اراضی دستاویزات کے کمشنر منیش مڈگل نے انتباہ دیا ہے۔

کسانوں کے لئے سروے میں ہورہی مشکلات پر اپنی اخباری گفتگو میں منیش مڈگل نے کہاکہ پچھلے افسران کی نظر اندازی و غفلت کی وجہ سے ایسے مسائل جنم لئے ہیں، ان تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کی بات کہی۔ بقیہ تمام عرضیوں کو جلدی حل کرنےکے لئے ایڈیشنل کمشنر سے کہاگیا ہے۔ سرکاری اور منظورکردہ سروئیر اپنی طرف سے انجام دئیے گئے کاموں کی تفصیلی رپورٹ  ہرماہ اپنے متعلقہ ضلع کے نائب ڈائرکٹر کو سونپیں، اگر افسران متعلقہ ٹارگیٹ کو حاصل نہیں کئے تو انہیں معطل کئے جانےکی بات کہی۔

اراضی پیمائش کے اصولوں کے مطابق اپنی زمینات کو تحفظ بخشنے کے لئے کسانوں کی طرف سے سروے کے متعلق دی گئی عرضیوں  کو ایک ماہ میں حل کریں ۔ کسی حالت میں بھی سروئیر دیری یا غفلت نہ برتیں، دیری ہونے پر کسی کسان نے محکمہ کو متعلقہ سروئیر کے خلاف شکایت دیتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کی اطلاع دی ۔

منیش مڈگل نے کہاکہ 90فی صد عرضیاں باقی ہیں تو اس کے لئے تحصیلدار ہی اصل وجہ ہیں، دستاویزات کی غلطیوں اور کمیوں کو تحصیلدار دور کرتے ہیں تو بقیہ کام بڑی آسانی اور جلدی سے ہوجاتے ہیں۔ سروے کے لئے دی گئی عرضیوں میں زمینی دستاویزات کا ہی زیادہ مسئلہ ہونے کی جانکاری دی ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...