سورتکل میں ٹول گیٹ فیس وصولی  لائسنس کی تجدیدکاری کے خلاف غیر معینہ مدت کا دھرنا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd October 2018, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

سورتکل: 22؍اکتوبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی پیش کش کے باوجود  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے  سورتکل کے غیر قانونی ٹول گیٹ کے  فیس وصولی لائسنس کی تجدید کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے آج سے ٹول گیٹ مخالف ہوراٹ سمیتی کی قیادت میں سورتکل جنکشن پر دن رات کا غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع کیاگیا ۔

احتجاجیوں نے 30اکتوبر تک ٹول گیٹ بند کیا جائے  اور کولور کا نیابرج تعمیر ہونے تک پرانے برج پر ٹرافک کو بند نہ کرنے کا مطالبہ لے کر رات دن کا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر احتجاجیوں سے بات کرتے ہوئے ٹول گیٹ ہوراٹ سمیتی سورتکل کے سنچالک منیر کاٹی پالیا نے ٹول گیٹ کو 30اکتوبر تک بند کریں ورنہ آئندہ دنوں میں ٹول گیٹ چلو  احتجاجی مہم شروع کئے جانےکا انتباہ دیا۔

جنکشن پر دھرنے میں سابق رکن اسمبلی وجئے کمار شٹی ، مہانگر پالیکا کے ممبران دیا نند شٹی ، ریوتی پترن، پرشوتم چتراپور، سابق مئیر ہلڈا آلوا، راگھویندر راؤ، جوکٹے پنچایت صدر پرسیلا مینترو،بی کےامتیاز، سنتوش بجال ، پڈرے راجیش شٹی، شری ناتھ کولال، ایوب کولور، دینش کومپل، ٹی این راگھویندر، رحیم،  ابوبکر باوا، رشید مکا، نوین کونچاڑی، پنیت شٹی ، ایم جی ہیگڈے ، دلت لیڈران رگھو ایکار، بھاسکر بجپے ، کملاکش بجال، جنتادل کے محمد کوئیں، وسنت پجاری، منیر مکچری، کانگریس کے فاروق الال، سداشیو شٹی  سمیت مختلف تنظیموں اور اداروں کے عہدیداران شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...