سورتکل بریج کے پاس سے ایک اجنبی کی سڑی گلی لاش برآمد۔ قتل کا شبہ
سورتکل2؍جون (ایس او نیوز) سورتکل کرشنا پورا روڈ پربریج کے نیچے نالے سے تھیلے میں بندایک اجنبی شخص کی سڑی گلی لاش برآمد ہوئی ہے ، جس کے بارے میں قتل کا شبہ کیا جارہا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق جس شخص کی لاش ملی ہے اس کی عمر اندازاً 45سے 50سال لگ رہی ہے اور وہ پیشے سے مزدور نظر آتا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ اسے قتل کرنے کے بعد اس کے ہاتھ پیر کاٹ کر کچھ کپڑوں کے ساتھ تھیلے میں باندھ کر بہتے نالے میں پھینک دیا گیا ہوگا۔پولیس کمشنر اور دیگر افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو مردہ گھر بھیج دیا گیا ۔ معاملہ درج کرنے کے بعد پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔