پاکستان :سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمید الرحمان مستعفی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th October 2016, 11:37 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد ،24؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے ایک جج جسٹس اقبال حمید الرحمان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے ضابطے کے مطابق اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔جسٹس اقبال حمید الرحمان نے پاکستان کے آئین کی شق(206((1کے تحت صدر پاکستان کو تحریری طور پر اپنا استعفیٰ بھیجا، تاہم اُنھوں نے اپنا منصب چھوڑنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔جسٹس اقبال حمید الرحمان کو فروری 2013ء میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا اور انھوں نے 2021ء میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔آئین کی رو سے پاکستان کی سپریم کورٹ کے ججوں کی تعیناتی صدر مملکت کرتے ہیں اور اگر سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا کوئی جج اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہے تو اس صورت میں وہ اپنا استعفیٰ صدر کے نام ہی بھیجنے کے پابند ہیں۔

قبل ازیں اقبال حمید الرحمان اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں اور وہ پاکستان کی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس حمود الرحمان مرحوم کے بیٹے ہیں ۔انہیں 2006ء میں لاہور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا، اس کے ایک سال کے بعد وہ لاہور ہائی کورٹ کے مستقل جج بن گئے۔2007ء میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے جاری کیے جانے والے عبوری آئینی حکم نامہ کے تحت یعنی پی سی او کے تحت انہوں نے دوبارہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت جب اسلام آباد ہائی کورٹ کا قیام عمل میں آیا تو جنوری 2011ء وہ پہلے چیف جسٹس تعینات کیے گئے تھے۔رواں ماہ ہی جسٹس اقبال حمید الرحمان نے سپریم کورٹ کے اُس بینچ میں شمولیت معذرت کر لی تھی، جس نے توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی اپیل کی سماعت کرنی تھی۔جسٹس اقبال حمید الرحمان نے یہ کہہ کر خود کو اس سماعت سے علیحدہ کر لیا تھا کہ وہ پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے مقدمہ قتل کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں شال تھے اور کیوں کہ ان دونوں مقدمات کا آپس میں تعلق ہے اس لیے وہ بینچ میں شامل نہیں رہنا چاہتے۔جب کہ اُن کا نام اس حوالے سے بھی خبروں میں رہا کہ اسلام آباد میں ہائی کورٹ چیف جسٹس کے طور پر اُنھوں نے جو بھرتیاں کی تھیں اُنھیں سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...