سی بی آئی ڈائریکٹر ورما کے خلاف تحقیقات کرنے والے سی وی سی کا موقف آج سنے گا کورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 10:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،11؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سی بی آئی تنازع پر سپریم کورٹ پیر کو مرکزی ویجلنس کمیشن (سی وی سی) کا موقف سنے گا۔عدالت نے سی وی سی کو ہدایت دی تھی کہ وہ سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے خلاف لگے الزامات کی اپنی ابتدائی تحقیقات دو ہفتے کے اندر مکمل کرے۔ مرکزی حکومت نے ورما سے سارے حقوق واپس لے کر انہیں چھٹی پر بھیج دیا ہے۔پیر کو ہونے والی سماعت اہم ہے کیونکہ ورما کے وی چودھری کی سربراہی میں سی وی سی کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے سی بی آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ کے ذریعہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو خارج کردیا ہے۔ورما اور استھانہ نے ایک دوسرے پر بدعنوانی کے الزام لگائے تھے، جس کے بعد تنازعہ کافی بڑھ گیا تھا۔بعد میں مرکز نے دونوں افسران کو چھٹی پر بھیجا دیا اور دونوں سے ان کے سارے حقوق واپس لے لئے تھے۔مرکز کے انہی فیصلوں کو ورما نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے ورما کی عرضی پر سماعت کی۔اب یہ معاملہ جسٹس گوگوئی اور جسٹس ایس کے کول کی دو رکنی بنچ کے سامنے درج ہے، جس پر پیر کو سماعت ہونی ہے۔دو رکنی بنچ سے اس معاملے کی سماعت کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب چیف جسٹس نے حال ہی میں صحافیوں سے اپنی غیر رسمی مذاکرات میں کہا کہ پیر اور جمعہ کو صرف دو اراکین والی بنچ بیٹھے گی۔ کورٹ نے عدالت کے سابق جج اے کے پٹنائک کو ورما کے خلاف سی وی سی تحقیقات کی نگرانی کا کام سونپا تھا۔گزشتہ 26 اکتوبر کو ورما کی عرضی پر ہوئی سماعت میں عدالت عظمی نے مرکز اور سی وی سی کو نوٹس جاری کیا تھا اور سی وی سی کو جانچ مکمل کرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...