جنید قتل معاملہ:سپریم کورٹ نے زیریں عدالت کے مقدمے کی سماعت پر لگائی روک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 9:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے فرید آباد میں چلتی ٹرین میں جنید کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے پیر کو زیریں عدالت میں چل رہے مقدمے کی سماعت پر روک لگا دی ہے۔ کورٹ نے اس معاملے میں سی بی آئی، ہریانہ حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جنید کے والد جلاالدین نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہریانہ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو چھوڑ کر باقی تین ملزمان پر ہلکی دفعات لگائی ہے۔ صرف ایک ملزم پر قتل کا معاملہ بنایا ہے۔ جبکہ اس معاملے کو بڑے کرائم اور سازش کے تحت لینا چاہئے کیونکہ یہ منصوبہ بند قتل تھا۔اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جانی چاہئے۔جنید کے والدجلال الدین نے ہریانہ ہائی کورٹ کی طرف سے اس حکم کو چیلنج کیا ہے، جس میں یہ کہتے ہوئے سی بی آئی جانچ کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی کہ یہ دکھانے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہریانہ پولیس کی تحقیقات ناقص ہے۔واضح رہے کہ 2017 جون میں سیٹ کو لے کر ہوئے جھگڑے میں بلبھ گڑھ میں جنید کو قتل کر دیاگیاتھا۔اس وقت کہا گیا تھا کہ گوشت کی وجہ سے بھیڑ نے اس واردات کو انجام دیا ہے، لیکن بعد میں تحقیقات کے بعد اس کا انکشاف ہوا کہ جھگڑے کی وجہ گوشت نہیں سیٹ تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...