نتیش جی کے ان دوتکیہ کلام نے بہار کا بیڑا غرق کر دیا: تیجسوی یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی25 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے مظفر پور میں سابق میئر سمیر کمار کے قتل کے معاملے میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش حکومت پر جم کر حملہ کیا۔ بہار کے سابق وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کر وزیر اعلی نتیش کمار اور ڈپٹی سی ایم سوشیل کمار مودی پر نشانہ لگایا۔ واضح ہو کہ مظفر پور کے شہری تھانہ کے تحت فائر بریگیڈ آفس کے قریب اتوار کی شام AK-47 سے لیس مجرموں نے سمیر کمار کا گولی ماکر قتل کر دیا تھا۔تیجسوی یا دو نے ٹویٹ کر کہا کہ نتیش حکومت کی ناکامیوں سے بہار میںAK-47 ایک عام ہتھیار بن گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تیجسوی یادو نے اپنے ٹویٹ میں اس سال کے تین بڑے قتل کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مظفر پور میں سابق میئر کو دن دہاڑےAK-47 سے قتل کردیا گیا ۔نتیش کمار کی ناکامیوں سے بہار میںAK-47ایک معمولی ہتھیا ربن گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ سمستی پور میں تاجرکا قتل، پٹنہ میں ڈاکٹر کا قتل، موتیہاری میں طالب علم کا قتل ہوا ؛لیکن سرکار تماشہ دیکھتے رہ گئی ۔ تیجسوی یادو نے ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعلی نتیش کمارکی تنقید کی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ نتیش کمار کے ان دو تکیہ کلام نے بہار کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ پہلے یہ کہ بہار میں قانون کا راج ہیں،قانون اپنا کام کرے گا اور دوسرا ہم نہ کسی کو پھنساتے ہیں، نہ کسی کو بچاتے ہیں۔ نتیش کمار جی کے ان دو تکیہ کلام نے بہار کا بیڑا غرق کر دیا ہے، کیونکہ کسی کو پھنساتے ہیں تب بھی یہی رٹا رٹایا بولتے ہیں اور بچاتے ہیں تب بھی یہی گھسا پٹا ڈائیلاگ دہراتے ہیں ۔ سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اس کے بعد نائب وزیر اعلی سوشیل مودی کی بھی تنقید کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔